کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: دوران جماعت صف بندی کی اہمیت
حدیث نمبر: 569
- " أقيموا صفوفكم وتراصوا، فإني أراكم من وراء ظهري ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : ”اپنی صفوں کو سیدھا کرو اور مل کر کھڑے ہو جاؤ ، میں تم کو اپنے پیچھے سے دیکھتا ہوں ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 569
حدیث نمبر: 570
- " أقيموا صفوفكم ثلاثا، والله لتقيمن صفوفكم أو ليخالفن بين قلوبكم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور تین دفعہ فرمایا : ”اپنی صفوں کو سیدھا کرو ۔ اللہ کی قسم ! تم لوگ ضرور ضرور اپنی صفوں کو سیدھا کرو ، یا پھر اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں میں مخالف ڈال دے گا ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 570
حدیث نمبر: 571
- (أتمّوا الصفوف (وفي رواية: استوُوا، استوُوا) [وتراصُّوا] ؛ فإني أراكم خلفَ ظهري [كما أراكم من بين يديَّ] ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو تکبیر تحریمہ کہنے سے پہلے ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : ”صفوں کو مکمل کرو (اور ایک روایت میں ہے : سیدھے ہو جاؤ ، سیدھے ہو جاؤ) اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کھڑے ہوا کرو، میں تمہیں اپنی پیٹھ پیچھے سے ایسے ہی دیکھتا ہوں جیسے سامنے سے دیکھتا ہوں ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 571
حدیث نمبر: 572
- (أقيمُوا الصفَّ في الصّلاةِ؛ فإن إقامةِّ الصفِّ من حُسنِ الصّلاة) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”نماز میں صفوں کو سیدھا کیا کرو ، بلاشبہ صفوں کو سیدھا کرنا نماز کا حسن ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 572
حدیث نمبر: 573
- " إن الله وملائكته يصلون على الذين يصلون الصفوف، ومن سد فرجة رفعه الله بها درجة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے صفیں ملانے والوں پر رحمت بھیجتے ہیں اور جو (صف) کے خلا کو پر کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کا درجہ بلند کر دیتا ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 573
حدیث نمبر: 574
- " من سد فرجة بنى الله له بيتا في الجنة ورفعه بها درجة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے (صف کے ) شگاف کو پر کیا ، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا اور ایک درجہ بلند کر دے گا ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 574
حدیث نمبر: 575
- " إياي والفرج، يعني في الصلاة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”نماز دوران صفوں میں خلل سے بچو ۔ “ یعنی دور دور کھڑے نہ ہوا کرو ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 575
حدیث نمبر: 576
- " أقيموا الصفوف، فإنما تصفون كصفوف الملائكة حاذوا بين المناكب وسدوا الخلل ولا تذروا فرجات الشيطان، ومن وصل صفا وصله الله ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوشجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”صفوں کو سیدھا کرو ، تم نے تو فرشتوں کی صفوں کی طرح صفیں بنانی ہیں ، مونڈھوں کو برابر (ایک لائن میں) رکھو ، صف کے شگافوں کو پر کرو اور شیطان کے لیے کوئی خلا نہ چھوڑو ، جس نے صف کو ملایا ، اللہ تعالیٰ اسے (اپنی رحمت کے ساتھ) ملائے گا ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 576
حدیث نمبر: 577
- " خياركم ألينكم مناكب في الصلاة، وما من خطوة أعظم أجرا من خطوة مشاها رجل إلى فرجة في الصف فسدها ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم میں سے بہتر لوگ وہ ہیں جو نماز میں (صفوں میں مل کر کھڑے ہونے کے معاملے میں) نرم کندھوں والے ہیں ۔ اس قدم سے زیادہ کسی قدم پر اجر نہیں جو صف کے شگاف کو پر کرنے کے لیے اٹھایا جاتا ہے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 577