کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: امام تخفیف کے ساتھ نماز پڑھائے
حدیث نمبر: 562
- (إذا أمَمتَ قوماً؛ فأخِفَّ بهم الصلاة) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عثمان بن ابوعاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے آخری بات یہ ارشاد فرمائی : ”جب تو کسی قوم کی امامت کرائے تو نماز میں تخفیف کرنا ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 562
حدیث نمبر: 563
- " كان أخف الناس صلاة على الناس، وأدومه على نفسه (وفي رواية: وأطول الناس صلاة لنفسه) ".
حافظ محفوظ احمد
نافع بن سرجس کہتے ہیں کہ میں صحابی رسول ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ کے پاس اس وقت گیا جب وہ مرض الموت میں مبتلا تھے ، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کے حق میں نماز کے معاملہ میں سب سے زیادہ تخفیف کرتے تھے ، لیکن اپنی انفرادی نماز سب سے زیادہ لمبی پڑھنے والے تھے .
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 563