کتب حدیث ›
سلسله احاديث صحيحه › ابواب
› باب: ایک نماز کی ادائیگی کے بعد دوسری نماز کے انتظار میں بیٹھے رہنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 561
- " أبشروا هذا ربكم قد فتح بابا من أبواب السماء يباهي بكم الملائكة، يقول: انظروا إلى عبادي قد قضوا فريضة وهم ينتظرون أخرى ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز مغرب ادا کی ، لوٹنے والے لوٹ گئے اور بیٹھنے والے بیٹھے رہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جلدی میں تشریف لائے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سانس پھولا ہوا تھا اور اپنے گھٹنوں سے کپڑا اٹھایا ہوا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”خوش ہو جاؤ ، تمہارے رب نے آسمان کا ایک دروازہ کھولا اور فرشتوں کے سامنے تم پر فخر کرتے ہوئے فرمایا : میرے بندوں کی طرف دیکھو ، ایک فریضہ ادا کر چکے ہیں اور دوسرے کے انتظار میں بیٹھے ہیں ۔ “