کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: مساجد کو آباد کرنے والوں کی فضیلت
حدیث نمبر: 554
- " إن الله لينادي يوم القيامة: أين جيراني، أين جيراني؟ قال: فتقول الملائكة: ربنا! ومن ينبغي أن يجاورك؟ فيقول: أين عمار المساجد؟ ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اعلان کریں گے : میرے پڑوسی کہاں ہیں ؟ میرے پڑوسی کہاں ہیں ؟ فرشتے پوچھیں گے : اے ہمارے رب ! بھلا تیرے پڑوس میں آنا کسے زیب دیتا ہے ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : مساجد کو آباد کرنے والے کہاں ہیں ؟“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاذان و الصلاة / حدیث: 554