حدیث نمبر: 499
- " أفضل الصلوات عند الله صلاة الصبح يوم الجمعة في جماعة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے حمران بن ابان سے کہا: آپ نے نماز باجماعت ادا کیوں نہیں کی ؟ انہوں نے کہا: میں نے جمعہ کے دن نماز فجر جماعت کے ساتھ ادا کی ہے ۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: کیا تجھے یہ بات نہیں پہنچی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ کے ہاں سب سے افضل نماز جمعہ کے دن کی نماز فجر ہے ، جسے باجماعت ادا کیا جائے ۔ “