حدیث نمبر: 492
- " لا يشرب الخمر رجل من أمتي فتقبل له صلاة أربعين صباحا ".
حافظ محفوظ احمد
ابن دیلمی ، جو بیت المقدس میں فروکش تھا ۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کی تلاش میں مدینہ منورہ میں ٹھہرا ، جب اس نے عبداللہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں پوچھا: تو بتلایا گیا کہ وہ تو مکہ کی طرف جا چکے ہیں ۔ وہ بھی ان کی پیچھے چل دیا ، (مکہ آنے پر) معلوم ہوا کہ وہ تو طائف کی طرف روانہ ہو چکے ہیں ۔ وہ ان کی کھوج میں طائف کی طرف روانہ ہو گیا اور بالآخر ان کو ایک کھیت میں پا لیا ۔ وہ شراب نوشی میں بدنام ایک قریشی آدمی اور وہ نشے کی وجہ سے ڈول رہا تھا، کی کوکھ پر ہاتھ رکھ کر چل رہے تھے ۔ جب میں انہیں ملا تو سلام کہا ، انہوں نے میرے سلام کا جواب دیا ۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کون سی چیز تجھے یہاں لے آئی ہے ؟ تو کہاں سے آیا ہے ؟ میں نے انہیں سارا واقعہ سنایا اور پھر پوچھا: اے عبداللہ بن عمرو ! کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شراب کے بارے میں کچھ فرماتے سنا ؟ انہوں نے کہا: جی ہاں ۔ (یہ سن کر) قریشی نے اپنا ہاتھ کھینچا اور چلا گیا ۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ” میری امت کا جو آدمی شراب پیتا ہے ، چالیس روز اس کی نماز قبول نہیں ہوتی ۔ “