حدیث نمبر: 473
- " افترض الله على عباده صلوات خمسا، [قالها ثلاثا] ، فحلف الرجل [بالله] لا يزيد عليه شيئا ولا ينقص منه شيئا، قال صلى الله عليه وسلم : إن صدق ليدخلن الجنة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کرتے ہوئے کہا: اے اللہ کے رسول ! اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر کتنی نمازیں فرض کیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض کیں“ ۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول ! آیا ان سے پہلے یا بعد میں بھی کوئی نماز (فرض) ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر پانچ نمازیں فرض کی ہیں“ ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین دفعہ دہرائی ۔ اس آدمی نے اللہ کی قسم اٹھاتے ہوئے کہا: میں ان (پانچ نمازوں) میں زیادتی کروں گا نہ کمی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر یہ (اپنے دعوے میں) سچا ہے تو جنت میں ضرور داخل ہو گا“ ۔