حدیث نمبر: 467
- " لا إنما يكفيك إن تحثي على رأسك ثلاث حثيات ثم تفيضين عليك فتطهرين ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے ، وہ کہتی ہیں : اے اللہ کے رسول ! میں اپنے بالوں کو مضبوطی کے ساتھ گوندھتی ہوں ، تو کیا جنابت کے غسل کے لیے ان کو کھول دیا کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”نہیں ، تجھے سر پر تین چلو ڈالنا ہی کافی ہیں ، اس کے بعد (بقیہ جسم) پر پانی بہا دیا کر ، اس طرح تو پاک ہو جائے گی ۔“