کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: سمندر کا پانی طاہر اور مطہر ہے
حدیث نمبر: 466
- " هو الطهور ماؤه، الحل ميتته ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول ! ہم سمندری سفر کرتے ہیں اور اپنے ساتھ تھوڑا بہت پانی لے جاتے ہیں ۔ اگر ہم اس سے وضو کرنے لگ جائیں تو پیاسے رہ جاتے ہیں ، پس کیا ہم (سمندر) کے پانی سے وضو کر سکتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”سمندر کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطهارة والوضوء / حدیث: 466