کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: کیا بیٹھ کر پیشاپ کرنا ضروری ہے؟
حدیث نمبر: 463
- " من حدثكم أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يبول قائما فلا تصدقوه، ما كان يبول إلا قاعدا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : اس آدمی کی تصدیق مت کرو ، جو یہ بیان کرے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر پیشاپ کرتے تھے ، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تو بیٹھ کر ہی پیشاپ کرتے تھے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطهارة والوضوء / حدیث: 463
حدیث نمبر: 464
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول ! ہم سمندری سفر کرتے ہیں اور اپنے ساتھ تھوڑا بہت پانی لے جاتے ہیں ۔ اگر ہم اس سے وضو کرنے لگ جائیں تو پیاسے رہ جاتے ہیں ، پس کیا ہم (سمندر) کے پانی سے وضو کر سکتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”سمندر کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطهارة والوضوء / حدیث: 464
حدیث نمبر: 465
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول ! ہم سمندری سفر کرتے ہیں اور اپنے ساتھ تھوڑا بہت پانی لے جاتے ہیں ۔ اگر ہم اس سے وضو کرنے لگ جائیں تو پیاسے رہ جاتے ہیں ، پس کیا ہم (سمندر) کے پانی سے وضو کر سکتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”سمندر کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار حلال ہے ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطهارة والوضوء / حدیث: 465