کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: جنابت والے غسل سے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنا
حدیث نمبر: 461
- " ليس على الماء جنابة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتی ہیں : میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنابت والے ہو گئے ، میں نے ایک ٹب میں غسل کیا ، کچھ پانی بچ گیا ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو اس پانی سے غسل کیا ۔ میں نے کہا: اس پانی سے تو میں نے بھی غسل کیا تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”(جنبی فرد کے غسل کی وجہ سے ) پانی پر جنابت کا حکم عائد نہیں ہوتا ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطهارة والوضوء / حدیث: 461