حدیث نمبر: 459
- " كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يعرف بريح الطيب إذا أقبل ".
حافظ محفوظ احمد
ابراہیم سے مرسلاً روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آ رہے ہوتے تو عمدہ (اور پاکیزہ) خوشبو سے پتہ چل جاتا تھا ۔
حدیث نمبر: 460
- " كان يعجبه الريح الطيبة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کالے رنگ کا اونی جبہ تیار کیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے زیب تن کیا ، لیکن جب پسینہ آیا تو اس سے اون کی بو آنے لگی ، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اتار دیا ، کیونکہ پاکیزہ (اور عمدہ) خوشبو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اچھی لگتی تھی ۔