کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: قضائے حاجت کے آداب
حدیث نمبر: 436
- " إذا ذهبتم إلى الغائط فاتقوا المجالس على الظل والطريق، خذوا النبل (¬1) واستنشبوا على سوقكم واستجمروا وترا ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا سراقہ بن مالک بن جعشم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے آئے تو اپنی قوم کو کچھ باتیں بیان کیں اور (امورِ دین) کی تعلیم دی ۔ ایک دن ایک آدمی نے ان کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے کہا: سراقہ کے لیے تو صرف یہی چیز رہ گئی ہے کہ وہ تمہیں قضائے حاجت کا طریقہ سکھائے ۔ سراقہ نے (بات کو سنجیدگی میں تبدیل کرتے ہوئے ) کہا: جب تم قضائے حاجت کے لیے جاؤ تو سایہ دار مقامات اور راستوں پر بیٹھنے سے بچو ، چھوٹے چھوٹے پتھروں کا اہتمام کرو ، اپنی (بائیں) پنڈلی پر زور دو اور طاق (پتھروں) سے استنجا کرو ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطهارة والوضوء / حدیث: 436
حدیث نمبر: 437
- (إذا تغوَّط الرَّجُلانِ، فليَتَوارَ كلَّ واحدٍ منهما عن صاحبِهِ، ولا يتحدَّثان على طوفِهِما، فإن الله يَمقُتُ على ذلك) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب دو آدمی قضائے حاجت کے لیے نکلیں تو ان میں سے ہر ایک دوسرے ساتھی سے چھپ جائے اور پاخانہ کرتے وقت آپس میں باتیں نہ کریں، کیونکہ ایسا کرنے پر اللہ تعالیٰ ناراض ہوتے ہیں ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطهارة والوضوء / حدیث: 437
حدیث نمبر: 438
- " كان إذا أراد حاجة لا يرفع ثوبه حتى يدنو من الأرض ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کا ارادہ فرماتے تو اس وقت تک کپڑا نہ اٹھاتے ، جب تک زمین کے قریب نہ ہو جاتے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطهارة والوضوء / حدیث: 438
حدیث نمبر: 439
- " كان إذا ذهب المذهب أبعد ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے نکلتے تو دور چلے جاتے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطهارة والوضوء / حدیث: 439
حدیث نمبر: 440
- " كان يذهب لحاجته إلى المغمس. قال نافع: " المغمس " ميلين أو ثلاثة من مكة ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے مغمس مقام تک چلے تھے ۔ نافع کہتے ہیں : مغمس ، مکہ مکرمہ سے دو یا تین میلوں کے فاصلے پر واقع تھا ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطهارة والوضوء / حدیث: 440