کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: کیا آگ پر پکی ہوئی چیز ناقص وضو ہے؟
حدیث نمبر: 432
- " كان يتوضأ مما مست النار ".
حافظ محفوظ احمد
محمود بن طحلا کہتے ہیں : میں نے ابوسلمہ سے کہا: بیشک آپ کا سوتیلا باپ سلیم آگ پر پکی چیزیں کھا کر وضو نہیں کرتا ۔ انہوں نے سلیم کے سینے پر ہاتھ مارا اور کہا: میں زوجہ رسول سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا پر گواہی دیتا ہوں اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر گواہی دیتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آگ پر پکی ہوئی چیز کھا کر وضو کرتے تھے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطهارة والوضوء / حدیث: 432
حدیث نمبر: 433
- " من أكل لحما فليتوضأ ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے غلام قاسم بیان کرتے ہیں : میں مسجد دمشق میں داخل ہوا ، میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ اکھٹے ہیں اور ایک بزرگ ان کو احادیث بیان کر رہا تھا ، میں نے کہا: یہ بزرگ کون ہیں ؟ انہوں نے کہا: یہ سہل بن حنظلہ ہے ، پھر میں نے ان کو یہ کہتے ہوئے سنا ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو گوشت کھائے ، وہ وضو کرے ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطهارة والوضوء / حدیث: 433