حدیث نمبر: 419
- " الغسل صاع، والوضوء مد ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”غسل ایک صاع سے اور وضو ایک مدّ سے ہو سکتا ہے ۔ “
حدیث نمبر: 420
- " يجزئ من الوضوء مد، ومن الغسل صاع ".
حافظ محفوظ احمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”وضو کے لیے پانی کا ایک مدّ اور غسل کے لیے ایک صاع کافی ہے ۔ “ یہ حدیث سیدنا عقیل بن ابوطالب ، سیدنا جابر بن عبداللہ ، سیدنا انس بن مالک اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے مروی ہے ۔