کتب حدیثسلسله احاديث صحيحهابوابباب: موزوں پر مسح کی مدت اور مزید احکام، جرابوں پر مسح کرنا
حدیث نمبر: 410
- " لا بأس بذلك. يعني المسح على الخفين ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا گیا : اے اللہ کے رسول ! آپ کا اس آدمی کے بارے میں کیا خیال ہے ، جو بےوضو ہو جاتا ہے ، پھر وضو کرتا ہے اور موزوں پر مسح کرتا ہے ، تو کیا وہ نماز پڑھ سکتا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔“
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطهارة والوضوء / حدیث: 410
حدیث نمبر: 411
- " أصبت السنة، قاله عمر لعقبة وقد مسح من الجمعة إلى الجمعة على خفيه وهو مسافر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں : میں جمعہ کے روز شام سے مدینہ کی طرف نکلا، (وہاں پہنچ کر) میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس گیا ۔ انہوں نے کہا: تو نے اپنے پاؤں میں موزے کب پہنے تھے ؟ میں نے کہا: جمعہ کے دن ۔ انہوں نے کہا: کیا ان کو بعد میں اتارا بھی ہے ؟ میں نے کہا: نہیں ۔ انہوں نے فرمایا : تو نے سنت کی موافقت کی ہے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطهارة والوضوء / حدیث: 411
حدیث نمبر: 412
- " امسحوا على الخفاف (ثلاثة أيام) . يعني في السفر ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ : ”موزوں پر تین دنوں تک مسح کرو ۔ “ اگر ہم نے زیادہ (دنوں) کا مطالبہ کیا ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں مزید (دنوں) کی رخصت دے دیتے ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطهارة والوضوء / حدیث: 412
حدیث نمبر: 413
- (رخّص - صلى الله عليه وسلم - للمسافر ثلاثة أيّام ولياليهن، وللمُقيمِ يوماً وليلةً- إذا تطهَّر فلبسَ خُفّيْهِ- أنْ يمسحَ عليهما) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبدالرحمٰن بن ابوبکرہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسافر کو تین دنوں اور راتوں تک اور مقیم کو ایک دن اور رات تک موزوں پر مسح کرنے کی رخصت دی ، ( لیکن شرط یہ ہے کہ) اس نے باوضو ہو کر موزے پہنے ہوں ۔
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطهارة والوضوء / حدیث: 413
حدیث نمبر: 414
- " إذا أدخل أحدكم رجليه في خفيه وهما طاهرتان فليمسح عليهما ثلاث للمسافر ويوم وليلة للمقيم ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب کوئی آدمی اپنے پاؤں میں موزے پہنے ، اس حال میں کہ اس کے (پاؤں وضو کی وجہ سے ) پاک ہوں ، تو ان پر مسح کر لیا کرے ، مسافر تین دنوں تک کر سکتا ہے اور مقیم ایک دن رات تک ۔ “
حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الطهارة والوضوء / حدیث: 414