حدیث نمبر: 392
- (أكثرتُ عليكم في السِّواكِ) .
حافظ محفوظ احمد
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں تم پر مسواک کے معاملے میں بہت زیادہ تاکید کرتا ہوں ۔ “
حدیث نمبر: 393
- " أمرت بالسواك حتى خفت على أسناني ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” مجھے مسواک کرنے کا ( اس قدر زیادہ حکم دیا ) کہ میں اپنے دانتوں کے بارے میں ڈرنے لگ گیا ۔ “
حدیث نمبر: 394
- " كان لا ينام إلا والسواك عنده، فإذا استيقظ بدأ بالسواك ".
حافظ محفوظ احمد
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوتے تو مسواک آپ کے پاس ہوتا ، جب بیدار ہوتے تو مسواک سے ابتدا کرتے ۔
حدیث نمبر: 395
- (لولا أن أشُقَّ على أمتي؛ لَفَرَضْتُ على أمتي السِّوَاكَ كما فَرَضْتُ عليهم الوضوءَ) .
حافظ محفوظ احمد
عبد الرحمن بن ابی لیلی کسی صحابی رسول سے بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر میں اپنی امت پر مشقت نہ سمجھتا تو ان پر مسواک کو یوں فرض قرار دیتا ، جیسے وضو کو لازم کیا ہے ۔ “