سلسله احاديث صحيحه
الزكاة والسخاء والصدقة والهبة— زکوۃ، سخاوت، صدقہ، ہبہ
باب: قرضہ دینے کا اجر و ثواب
- " من أنظر معسرا فله بكل يوم صدقة قبل أن يحل الدين، فإذا حل الدين فأنظره فله بكل يوم مثليه صدقة ".سلیمان بن بریدہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز ( قرض کی مقدار) کی مثل صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا ۔“ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں فرماتے سنا : ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز اس (مقدار) کے دو گنا ثواب ملے گا ۔“ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! میں نے آپ کو پہلے یوں فرماتے سنا : جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز اسی (مقدار) کی مثل صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا ۔“ اور پھر یوں سنا : ”جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی تو اسے ہر روز اس (مقدار) کے دو گنا ثواب ملے گا ؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”قرض کی ادائیگی سے پہلے تک اسے ہر روز (اتنی ہی مقدار میں) صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا ، اور جب (وعدے کے مطابق) قرض واجب الادا ہو جائے لیکن وہ پھر مہلت دے دے ، (تو ایسی صورت میں) اسے (اس مقدار) کا دو گنا ثواب ملے گا ۔“
_____________________
رواه أحمد (5 / 360) عن سليمان بن بريدة عن أبيه قال: سمعت رسول الله
صلى الله عليه وسلم يقول:
" من أنظر معسرا فله بكل يوم مثله صدقة، قال: ثم سمعته يقول: من أنظر معسرا
فله بكل يوم مثله صدقة، قلت: سمعتك يا رسول الله تقول: من أنظر معسرا فله
بكل يوم مثله صدقة، ثم سمعتك تقول: من أنظر معسرا فله بكل يوم مثليه صدقة،
قال: له بكل يوم صدقة قبل أن يحل الدين فإذا حل الدين فأنظره فله بكل يوم
مثليه صدقة ".
قلت: وإسناده صحيح رجاله ثقات محتج بهم في " صحيح مسلم ".
ثم رأيته في " المستدرك " (2 / 29) وقال: " صحيح على شرط الشيخين " ووافقه
الذهبي فأخطأ لأن سليمان هذا لم يخرج له البخاري، وإنما الذي
__________جزء: 1 /صفحہ: 170__________
أخرج له الشيخان
هو أخوه عبد الله بن بريدة.