- (إذا راحَ أحدُكم إلى الجُمعةِ؛ فليغتسل) .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے ، ایک آدمی (اور ایک روایت کے مطابق سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ) مسجد میں داخل ہوئے ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: تم لوگ نماز کے معاملے میں تاخیر کیوں کرتے ہو ؟ انہوں نے کہا: میں نے جونہی اذان سنی تو وضو کر کے آ گیا ۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث نہیں سنی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لیے (مسجد میں) آئے تو غسل کرے ۔ “
_____________________
أخرجه البخاري (882- "فتح ")، ومسلم (3/3)، وابن أبي شيبة في "مصنفه " (2/94)، وأحمد (1/46) عن أبي هريرة:
أن عمر رضي الله عنه بينما هو يخطب يوم الجمعة؛ إذ دخل رجل (وفي رواية: عثمان)، فقال عمر: لِمَ تحتبسون عن الصلاة؛! فقال رجل: ما هو إلا أن سمعت النداء توضأت! فقال: ألم تسمعوا النبي- صلى الله عليه وسلم - قال: ... فذكر الحديث؟! . *
__________جزء: 7 /صفحہ: 1698__________