حدیث نمبر: 4009
- " صنفان من أهل النار لم أرهما، قوم معهم سياط كأذناب البقر يضربون بها الناس ونساء كاسيات عاريات مميلات مائلات رءوسهن كأسنمة البخت المائلة لا يدخلن
حافظ محفوظ احمد

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں نے جہنم میں جانے والے دو قسم کے لوگ ابھی تک نہیں دیکھے ۔ ( ‏‏‏‏۱ ) وہ لوگ جن کے پاس گائیوں کی دموں کی طرح کوڑے ہوتے ہیں اور وہ ان سے لوگوں کی پٹائی کرتے ہیں ۔ اور ( ‏‏‏‏۲ ) وہ عورتیں جو لباس پہننے کے باوجود ننگی ہوں گی ، لوگوں کو اپنی طرف مائل کریں گی اور خود ان کی طرف مائل ہوں گی ، ان کے سر بختی اونٹوں کی کوہانوں کی طرح ہوں گے ۔ ایسی عورتیں جنت میں داخل ہوں گی نہ اس کی خوشبو پائیں گی ، حالانکہ اس کی خوشبو بہت دور سے ہی محسوس کی جاتی ہے ۔“ ‏‏‏‏

حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الجنة والنار / حدیث: 4009
- " صنفان من أهل النار لم أرهما، قوم معهم سياط كأذناب البقر يضربون بها الناس ونساء كاسيات عاريات مميلات مائلات رءوسهن كأسنمة البخت المائلة لا يدخلن
_____________________

الجنة ولا يجدن ريحها، وإن ريحها لتوجد من مسيرة كذا وكذا ".
أخرجه مسلم (8 / 155) والبيهقي (2 / 234) وأحمد (2 / 355 -
__________جزء: 3 /صفحہ: 316__________

356 و 440)
عن سهيل بن أبي صالح عن أبيه عن أبي هريرة مرفوعا. وله شاهد بلفظ:
" سيكون في آخر أمتي ... " وقد مضى.