حدیث نمبر: 3832
ـ (أمّا إبراهيمُ؛ فانْظُروا إلى صاحِبكم، وأمّا مُوسى؛ فرجُلٌ آدمُ جعْدٌ على جَمَل أحمر مخطومٍ بخُلْبةٍ، كأنِّي أنظرُ إليه إذا انحدرَ في الوادي يُلبّي)
حافظ محفوظ احمد

امام مجاہد کہتے ہیں : ہم سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ۔ لوگ دجال کا تذکرہ کرنے لگے ۔ ایک آدمی نے کہا : اس کی پیشانی پر لفظ کافر لکھا ہو گا ۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا : میں نے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات نہیں سنی ، البتہ یہ سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”‏‏‏‏ ( ‏‏‏‏اگر تم ) ابراہیم علیہ السلام ( ‏‏‏‏کی شکل و صورت کا اندازہ لگانا چاہتے تو ) تو اپنے ساتھی ( ‏‏‏‏یعنی مجھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کو دیکھ لو اور موسیٰ علیہ السلام گندم گوں رنگ کے تھے ، ان کے بال گھونگھریالے تھے ، جو منظر مجھے دکھایا گیا اس میں وہ سرخ رنگ کے ا‏‏‏‏ونٹ پر سوار تھے ، جسے کھجور کے درخت کی رسی کی لگام ڈالی گئی تھی اور وہ تلبیہ کہتے ہوئے وادی میں اتر رہے تھے ۔“

حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات / حدیث: 3832
ـ (أمّا إبراهيمُ؛ فانْظُروا إلى صاحِبكم، وأمّا مُوسى؛ فرجُلٌ آدمُ جعْدٌ على جَمَل أحمر مخطومٍ بخُلْبةٍ، كأنِّي أنظرُ إليه إذا انحدرَ في الوادي يُلبّي)
_____________________

أخرجه البخاري (3355 و 5913)، ومسلم (1/106)، والبيهقي (5/176)، وأحمد (1/277) عن مجاهد قال:
كنا عند ابن عباس رضي الله عنهما، فذكروا الدجال، فقال:
إنه مكتوب بين عينيه: كافر. قال: فقال ابن عباس:
لم أسمعه قال ذاك، ولكنه قال: ... فذكره.
(تنبيه): أورد الحديث السيوطي برواية أحمد والشيخين عن ابن عباس بشيء
من التقديم والتأخير لا يوافق سياق أحدهم. *