سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث— فتنے، علامات قیامت اور حشر
باب: لوگوں کی پٹائی کرنے والوں اور نیم برہنہ عورتوں کی پیشین گوئی اور ان کا انجام
- " صنفان من أهل النار لم أرهما، قوم معهم سياط كأذناب البقر يضربون بها الناس ونساء كاسيات عاريات مميلات مائلات رءوسهن كأسنمة البخت المائلة لا يدخلنسیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میں نے جہنم میں جانے والے دو قسم کے لوگ ابھی تک نہیں دیکھے ( ۱ ) وہ لوگ جن کے پاس گائیوں کی دموں کی طرح کوڑے ہوتے ہیں اور وہ ان سے لوگوں کی پٹائی کرتے ہیں ۔ اور ( ۲ ) وہ عورتیں جو لباس میں ملبوس ہونے کے باوجود ننگی ہوتی ہیں ، لوگوں کو اپنی طرف مائل کرتی ہیں اور خود ان کی طرف مائل ہوتی ہیں اس کے سر بختی اونٹوں کی کوہانوں کی طرح ہوتے ہیں ایسی عورتیں جنت میں داخل ہوں گی نہ اس کی خوشبو پائیں گی ، حالانکہ اس کی خوشبو بہت دور سے محسوس کی جاتی ہے ۔“
_____________________
الجنة ولا يجدن ريحها، وإن ريحها لتوجد من مسيرة كذا وكذا ".
أخرجه مسلم (8 / 155) والبيهقي (2 / 234) وأحمد (2 / 355 -
__________جزء: 3 /صفحہ: 316__________
356 و 440)
عن سهيل بن أبي صالح عن أبيه عن أبي هريرة مرفوعا. وله شاهد بلفظ:
" سيكون في آخر أمتي ... " وقد مضى.