حدیث نمبر: 3662
- " لا إله إلا الله، ويل للعرب من شر قد اقترب فتح اليوم من ردم يأجوج ومأجوج مثل هذه، وحلق بإصبعه الإبهام والتي تليها، فقلت: يا رسول الله: أنهلك وفينا الصالحون؟ قال: نعم إذا كثر الخبث ".
حافظ محفوظ احمد

سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سیدہ زینب بن حجش رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں ، وہ کہتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن ہمارے پاس تشریف لائے ، آپ گھبرائے ہوئے تھے اور آپ کا چہرہ سرخ تھا اور آپ کی زبان پر یہ کلمات تھے : ” «لا اله الا الله» عربوں کے لیے اس شر کی وجہ سے ہلاکت ہے ، جو قریب آ گئی ہے ، آج یاجوج و ماجوج کی دیوار سے اتنا حصہ کھول دیا گیا ہے ۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دو انگلیوں ( ‏‏‏‏انگوٹھے اور اس کے ساتھ والی انگلی ) سے حلقہ بنا کر دکھایا ۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا ہم ہلاک ہو جائیں گے ، جب کہ ہمارے اندر نیک لوگ بھی ہوں گے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ہاں جب برائی عام ہو جائے گی ۔“

حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الفتن و اشراط الساعة والبعث / حدیث: 3662
- " لا إله إلا الله، ويل للعرب من شر قد اقترب فتح اليوم من ردم يأجوج ومأجوج مثل هذه، وحلق بإصبعه الإبهام والتي تليها، فقلت: يا رسول الله: أنهلك وفينا الصالحون؟ قال: نعم إذا كثر الخبث ".
_____________________

أخرجه البخاري (13 / 9 - 10، 91 - 92) ومسلم (8 / 165 - 166) وابن حبان
(1906) عن زينب بنت جحش زوج النبي صلى الله عليه وسلم قالت:
__________جزء: 2 /صفحہ: 685__________

" خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما فزعا محمرا وجهه يقول ": فذكره.