حدیث نمبر: 339
- (إنّما هلك من كان قبلكم: باختلافهم في الكتاب) .
حافظ محفوظ احمد

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ کہتے ہیں : میں ایک دن دوپہر کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا ، آپ نے دو آدمیوں کی آوازیں سنیں ، جو ایک آیت کی بابت اختلاف میں پڑے ہوئے تھے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ، آپ کے چہرے سے غیض و غضب کا پتہ چل رہا تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم سے پہلے والے لوگ اس بنا پر ہلاک ہو گئے کہ وہ کتاب میں اختلاف کرتے تھے ۔“

حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / العلم والسنة والحديث النبوي / حدیث: 339
- (إنّما هلك من كان قبلكم: باختلافهم في الكتاب) .
_____________________

رواه مسلم (7/57)، والنسائي في" الكبرى" (8095)، وأحمد (2/ 192)، والآجُرّي في "الشريعة" (ص 67) من حديث عبد الله بن عمرو قال:
هجّرتُ إلى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يوماً قال: فسمع أصوات رجلين اختلفا في آية، فخرج علينا رسول الله - صلى الله عليه وسلم -- يُعرفُ في وجهه الغضب -؛ فقال: ... فذكره. *