سلسله احاديث صحيحه
المناقب والمثالب— فضائل و مناقب اور معائب و نقائص
باب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں غلو نہ کیا جائے
- " يا أيها الناس عليكم بتقواكم ولا يستهوينكم ـ وفي رواية: قولوا بقولكم ولا يستجركم ـ الشيطان، أنا محمد بن عبد الله، عبد الله ورسوله، والله ما أحب أن ترفعوني فوق منزلتي التي أنزلني الله عز وجل ".سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا : اے محمد ! اے ہمارے سید ! ہمارے سید کے بیٹے ! ہم میں سے بہترین ! اور ہم میں سے بہترین کے بیٹے ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”لوگو ! تقویٰ اختیار کرو ، کہیں ایسا نہ ہو کہ شیطان دل موہ لے ( ایک روایت میں ہے : اپنی درست بات پر پکے رہو ، کہیں شیطان کے تابع نہ ہو جاؤ ) ۔ میں محمد بن عبداللہ ہوں ، اللہ کا بندہ اور رسول ہوں ، اللہ کی قسم ! میں نہیں چاہتا کہ تم لوگ مجھے میرے اس مقام سے بلند کر دو ، جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کیا ہے ۔“
_____________________
أخرجه الإمام أحمد (3 / 153 و 241 و 249) والبيهقي في " دلائل النبوة "
(3 / 113 / 2) من طرق عن حماد بن سلمة عن ثابت عن أنس بن مالك: أن رجلا
قال: يا محمد! يا سيدنا وابن سيدنا! وخيرنا وابن خيرنا! فقال رسول الله
صلى الله عليه وسلم: فذكره، والسياق والرواية الأخرى لأحمد وهي لابن حبان
أيضا (2118 - موارد الظمآن) .
قلت: وإسناده صحيح على شرط مسلم. وأخرجه أيضا عبد بن حميد في " المنتخب من
المسند " (143 / 2) وابن منده في " التوحيد " (ق 63 / 1) والضياء المقدسي
في " الأحاديث المختارة " (26 / 1) .