حدیث نمبر: 3193
- " نحن آخر الأمم، وأول من يحاسب، يقال: أين الأمة الأمية ونبيها؟ فنحن الآخرون الأولون ".
حافظ محفوظ احمد

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ہم سب سے آخری امت ہیں ، لیکن سب سے پہلے حساب کتاب ہمارا ہو گا ۔ وہاں کہا جائے گا : امت امیہ اور اس کا نبی کہاں ہیں ؟ ہم ( ‏‏‏‏دنیا میں ) آخر میں آنے والے ہیں ( ‏‏‏‏لیکن آخرت میں ) سب سے پہلے حساب دینے والے ہوں گے ۔“

حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / المناقب والمثالب / حدیث: 3193
- " نحن آخر الأمم، وأول من يحاسب، يقال: أين الأمة الأمية ونبيها؟ فنحن الآخرون الأولون ".
_____________________

أخرجه ابن ماجة (2 / 575) عن حماد بن سلمة عن سعيد بن إياس الجريري عن أبي
نضرة عن ابن عباس مرفوعا. قلت: وهذا إسناد صحيح، ورجاله ثقات كما قال
البوصيري في " زوائد ابن ماجة " (262 / 1) .