حدیث نمبر: 2486
- (إنَّ اللهَ ليُملي للظّالمِ، حتى إذا أخذه لم يُفْلِتْه. قال: ثم قرأ: ﴿ وكذلك أخذُ ربِّك إذا أخذ القُرى وهي ظالمةٌ إن أخذه أليم شديد﴾ ) .
حافظ محفوظ احمد

سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بے شک اللہ تعالیٰ ظالم کو مہلت دیتا رہتا ہے اور جب اس کو پکڑنے کا ارادہ کرتا ہے تو وہ اس سے بھاگ کر کہیں نہیں جا سکتا ۔ “ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن کی یہ آیت پڑھی : اور اسی طرح تیرے پروردگار کی پکڑ ہے ، جب وہ ظلم کرنے والی بستیوں کو پکڑتا ہے ، بلاشبہ ا‏‏‏‏س کی پکڑ سخت درد ناک ہے ۔

حوالہ حدیث سلسله احاديث صحيحه / الاخلاق والبروالصلة / حدیث: 2486
- (إنَّ اللهَ ليُملي للظّالمِ، حتى إذا أخذه لم يُفْلِتْه. قال: ثم قرأ: ﴿ وكذلك أخذُ ربِّك إذا أخذ القُرى وهي ظالمةٌ إن أخذه أليم شديد﴾) .
_____________________

أخرجه البخاري (4686)، ومسلم (8/19)، وابن حبان (7/307/5153)، والترمذي (8/271)، والنسائي في"السنن الكبرى" (6/365/11245)، وابن ماجه (4018)، والبيهقي (6/94)، والبغوي في "شرح السنة " (14/358) كلهم من طريق أبي بردة عن أبي موسى رضي الله عنه قال: قال رسول الله: ... فذكره. *
__________جزء: 7 /صفحہ: 1467__________