سلسله احاديث صحيحه
السفر والجهاد والغزو والرفق بالحيوان— سفر، جہاد، غزوہ اور جانور کے ساتھ نرمی برتنا
باب: مال غنیمت حلال ہو گیا
- " لم تحل الغنائم لأحد سود الرءوس من قبلكم، كانت تنزل نار من السماء فتأكلها ".سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم سے پہلے کسی انسان کے لیے مال غنیمت حلال نہیں تھا ، آسمان سے آگ نازل ہوتی اور مال غنیمت جلا دیتی تھی ۔“ جس دن بدر کا معرکہ ہوا ، لوگ غنیمتوں کے حلال ہونے سے پہلے ان کے حصول کے لیے ان پر ٹوٹ پڑے ۔ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری : «لَوْلَا كِتَابٌ مِنَ اللَّـهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ» ”اگر پہلے ہی سے اللہ کی طرف سے بات لکھی ہوئی نہ ہوتی تو جو کچھ تم نے لیا ہے اس بارے میں تمہیں کوئی بڑی سزا ہوتی ۔“ (۸-الأنفال:۶۸)
_____________________
أخرجه الترمذي (3084) وابن حبان (1668) والطحاوي في " المشكل " (4 / 292
) من طرق عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة مرفوعا به. فلما كان يوم بدر
وقعوا في الغنائم قبل أن تحل لهم فأنزل الله: * (لولا كتاب من الله سبق لمسكم
فيما أخذتم عذاب عظيم) *. وقال الترمذي: " حديث حسن صحيح غريب من حديث
الأعمش ". قلت: وهو على شرط الشيخين. وللحديث طريق أخرى عن أبي هريرة،
ستأتي برقم (2741) نحوه.