سلسله احاديث صحيحه
الخلافة والبيعة والطاعة والامارة— خلافت، بیعت، اطاعت اور امارت کا بیان
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے انتخاب کے بعد طعن و تشنیع کی گنجائش باقی نہیں رہتی
- (إن تَطعنوا في إمارتِه - يريدُ أسامةَ بنَ زيدٍ-؛ فقدْ طعنتُم في إمارةِ أبيه من قبْلِه، وايْمُ اللهِ! إنّ كان لَخليقاً لها، وايم اللهِ! إنْ كان لأحبَّ الناسِ إليَّ، وايمُ اللهِ! إنّ هذا لَخليقاً لها- يريد أسامةَ بن زيدٍ- وايْمُ اللهِ! إنْ كان لأحبَّهم إليَّ من بعدِه؛ فأُوصِيكم به؛ فإنه من صَالحيكم) .سالم بن عبداللہ اپنے باپ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منبر پر فرمایا : ”اگر تم اس (اسامہ بن زید) کی امارت پر تنقید کرتے ہو تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ تم نے اس سے پہلے اس کے باپ کی امارت پر بھی طنز کیا ہے ۔ اللہ کی قسم ! وہ (زید) تو اسی (عہدے ) کے لیے پیدا کیا گیا تھا ۔ اللہ کی قسم ! وہ لوگوں میں مجھے سب سے زیادہ محبوب ہیں ۔ اللہ کی قسم ! یہ (اسامہ) اسی (امارت) کے لیے پیدا کیا گیا ہے ۔ اللہ کی قسم ! یہ زید کے بعد مجھے لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب ہے ۔ میں تمہیں اس کے بارے میں وصیت کرتا ہوں ، وہ تو تمہارے نیکو کار لوگوں میں سے ہے ۔“
_____________________
أخرجه مسلم (7/ 131)، وابن سعد (4/66)، وأحمد (2/89 و 106) من
طريق سالم عن أبيه أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال وهو على المنبر: ... فذكره.
وتابعه عبد الله بن دينار عن عبد الله بن عمر به، دون قوله في آخره:
«فأوصيكم به ...» .
أخرجه البخاري (3730 و4250 و 4469 و 6627 و7187)، ومسلم (7/131)، وابن حبان (7004 و 7019)، والترمذي (3816) - وصححه-، وابن سعد (4/65)، والبيهقي (3/128 و 8/154 و 10/44)، وأحمد (2/10 و 110) كلهم من طريق عبد الله بن دينار به. *