باب: ایمان کی شاخوں میں سے سڑسٹھویں شاخ: پڑوسی کے اکرام کا باب۔
السابع والستون من شعب الإيمان وهو باب في إكرام الجار
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ قَاسِمُ بْنُ الْقَاسِمِ السَّيَّارِيُّ بِمَرْوٍ ، قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ حَاتِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ! دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ إِذَا عَمِلْتُهِ دَخَلْتُ الْجَنَّةَ ، قَالَ : "كُنَّ مُحْسِنًا " قَالَ : كَيْفَ أَعْلَمُ أَنِّي مُحْسِنٌ ؟ قَالَ : "سَلْ جِيرَانَكَ فَإِنْ قَالُوا : إِنَّكَ مُحْسِنٌ فَإِنَّكَ مُحْسِنٌ ، وَإِنْ قَالُوا : أَنْتَ مُسِيءٌ فَأَنْتَ مُسِيءٌ " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے کہ جب میں اسے کروں تو جنت میں داخل ہو جاؤں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نیکوکار بن جاؤ۔“ اس نے پوچھا: ”مجھے کیسے معلوم ہو کہ میں نیکوکار ہوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے پڑوسیوں سے پوچھو، اگر وہ کہیں کہ تم نیکوکار ہو تو تم نیکوکار ہو، اور اگر وہ کہیں کہ تم برے ہو تو تم برے ہو۔“
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ هَانِئٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْعَنْبَرِيُّ وَتَمِيمُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَا : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَسْلَمَ الْعَابِدُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَمُوتُ فَيَشْهَدُ لَهُ أَرْبَعَةٌ مِنْ أَهْلِ أَبْيَاتِ جِيرَانِهِ الْأَدْنَيْنَ أَنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ مِنْهُ إِلَّا خَيْرًا إِلَّا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ : قَدْ قَبِلْتُ قَوْلَكُمْ - أَوْ قَالَ - شَهَادَتَكُمْ ، وَغَفَرْتُ لَهُ مَا لَا تَعْلَمُونَ " .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو مسلمان بھی فوت ہو اور اس کے قریبی پڑوسی گھرانوں میں سے چار آدمی اس کے حق میں گواہی دیں کہ ہم اس کے بارے میں خیر ہی جانتے ہیں، تو اللہ عزوجل فرماتا ہے: ”میں نے تمہاری بات — یا فرمایا — تمہاری گواہی قبول کر لی، اور جو کچھ تم نہیں جانتے وہ میں نے اس کے لیے بخش دیا۔“