شعب الایمان — حدیث نمبر 9991
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنَّ مِنْ أَهْوَنِ الدُّنْيَا عَلَى اللَّهِ أَنَّ يَحْيَى بْنَ زَكَرِيَّا عَلَيْهِمَا السَّلَامُ قَتَلَتْهُ امْرَأَةٌ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ .
وَرُوِيَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْقُوفًا عَلَيْهِ قِصَّةُ قَتْلِهِ وَهُوَ أَنَّ ابْنَةَ أَخِي الْمَلِكِ سَأَلَتْهُ ذَبْحَهُ فَذَبَحَهُ وَذَلِكَ حِينَ حَرَّمَ نِكَاحَ ابْنَةِ الْأَخِ ، وَكَانَتْ تُعْجِبُ الْمَلِكَ وَيُرِيدُ نِكَاحِهَا .سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ کے نزدیک دنیا کی حقارت کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ سیدنا یحییٰ بن زکریا علیہما السلام کو ایک عورت نے قتل کروایا۔“
یہ سند ضعیف ہے۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے موقوفاً ان کے قتل کا واقعہ مروی ہے، وہ یہ کہ بادشاہ کے بھائی کی بیٹی نے ان کو ذبح کرنے کا مطالبہ کیا تو انہیں ذبح کر دیا گیا، اور یہ اس وقت ہوا جب انہوں نے بھتیجی سے نکاح کو حرام قرار دیا تھا، جبکہ وہ لڑکی بادشاہ کو پسند تھی اور وہ اس سے نکاح کرنا چاہتا تھا۔
• الحسن بن قتيبة هو الخزاعي المدائني الخياط ضعفه الأزدي وقال البرقاني: متروك الحديث.
• أبو بكر الهذلي قيل اسمه سلمي بن عبد الله، ويقال: روح، أخباري متروك الحديث.
• الحسن هو البصري.