شعب الایمان — حدیث نمبر 9976
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَيْهِ النَّحْوِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ الْفَارِسِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سَابِقٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَذَاكَرُوا الْآخِرَةَ فَقَالَ بَعْضُهُمْ : أَمَّا الدُّنْيَا بَلَاغٌ إِلَى الْآخِرَةِ فِيهَا الْعَمَلُ ، وَفِيهَا الصَّلَاةُ ، وَفِيهَا الزَّكَاةُ ، وَقَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمُ : الْآخِرَةُ مُنْتَهَى الْجَنَّةِ ، وَقَالُوا : مَا شَاءَ اللَّهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا كَمَا يَمْشِي أَحَدُكُمْ إِلَى الْيَمِّ ، فَأَدْخَلَ إِصْبَعَهُ فِيهَا ، فَمَا أَخْرَجَ مِنْهَا فَهِيَ الدُّنْيَا " .سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کے پاس تھا کہ لوگوں نے آخرت کا تذکرہ شروع کر دیا۔ ان میں سے بعض نے کہا: ”دنیا تو آخرت تک پہنچنے کا ذریعہ ہے، اسی میں عمل ہے، اسی میں نماز ہے اور اسی میں زکاۃ ہے۔“ اور ان میں سے ایک گروہ نے کہا: ”آخرت جنت پر منتہی ہوتی ہے۔“ اور انہوں نے کہا: ”جو اللہ چاہے۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آخرت کے مقابلے میں دنیا کی مثال بس ایسی ہے جیسے تم میں سے کوئی شخص سمندر کی طرف جائے اور اس میں اپنی انگلی ڈبو دے، تو جو کچھ (پانی) وہ اس میں سے نکال لائے، وہی دنیا ہے۔“
• عمرو بن قيس هو الرازي الأزرق، صدوق له أوهام.
• إبراهيم بن مهاجر هو ابن جابر البجلي الكوفي صدوق، لين الحفظ.