شعب الایمان — حدیث نمبر 9971
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَاضِرٌ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ خَيْثَمَةَ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ هُوَ ابْنُ مَسْعُودٍ : إِنَّ الرَّجُلَ لَيَطْلُبُ الْأَمْرَ مِنَ التِّجَارَةِ أَوِ الْإِمَارَةِ ، حَتَّى إِذَا قَدَرَ عَلَيْهَا فِي نَفْسِهِ ذَكَرَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فَوْقَ سَبْعِ سَمَاوَاتٍ فَبَعَثَ اللَّهُ مَلَكًا ائْتِ عَبْدِي هَذَا ، فَاصْرِفْ عَنْهُ هَذَا الْأَمْرَ ؛ فَإِنِّي إِنْ أُيَسِّرُ لَهُ هَذَا الْأَمْرَ أَدْخَلْتَهُ بِهِ النَّارَ ، قَالَ : فَيَصْرِفُهُ عَنْهُ يَظَلُّ يَتَظَنَّى بِجِيرَانِهِ مِنْ سَبْعِينَ ، مَا صَرَفَ عَنْهُ إِلَّا اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَعْنِي : مَنْ (سَبَقَنِي) .سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”بے شک آدمی تجارت یا امارت کی کوئی چیز طلب کرتا رہتا ہے، یہاں تک کہ جب وہ اپنے خیال میں اسے حاصل کرنے پر قادر ہو جاتا ہے تو اللہ عزوجل ساتویں آسمان کے اوپر اس کا ذکر فرماتا ہے اور ایک فرشتہ بھیجتا ہے (اور فرماتا ہے) کہ میرے اس بندے کے پاس جاؤ اور اس سے یہ معاملہ پھیر دو، کیونکہ اگر میں نے اس کے لیے یہ معاملہ آسان کر دیا تو اس کی وجہ سے اسے جہنم میں داخل کر دوں گا۔“ فرمایا: ”چنانچہ فرشتہ وہ معاملہ اس سے پھیر دیتا ہے، تو وہ اپنے پڑوسیوں کے بارے میں بدگمانیاں کرتا پھرتا ہے کہ فلاں نے مجھ پر سبقت لے لی، حالانکہ اس سے وہ چیز اللہ عزوجل ہی نے پھیری ہوتی ہے۔“
• محاضر هو ابن المورع الكوفي صدوق له أوهام.
• خيثمة هو ابن عبد الرحمن بن أبي سبرة الجعفي الكوفي لم يسمع من ابن مسعود قاله أبو حاتم في "المراسيل".