شعب الایمان — حدیث نمبر 9964
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
حدیث نمبر: 9964
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَدِّي ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَنِ بْنُ بِشْرَانَ ، حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ صَفْوَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الدُّنْيَا ، حَدَّثَنِي عَبَّاسٌ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَهْضَمٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ ، عَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا أَحَبَّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَبْدًا حَمَاهُ كَمَا يَحْمِي أَحَدُكُمْ مَرِيضَهُ مِنَ الْمَاءَ " .
وَفِي رِوَايَةِ الْفَرْوِيِّ " سَقِيمَهُ الْمَاءَ " .ترجمہ
سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب اللہ عز و جل کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو اس کی (دنیا کی آلائشوں سے) اس طرح حفاظت کرتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے مریض کو پانی سے بچاتا ہے۔“
فروی کی روایت میں «سقيمه الماء» کے الفاظ ہیں (یعنی اپنے بیمار کو پانی سے بچاتا ہے)۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• إسحاق بن محمد الفروي هو ابن إسماعيل بن عبد الله بن أبي فروة المدني الأموي صدوق كُفَّ فساء حفظه.
• عباس بن عبد العظيم هو ابن إسماعيل العنبري أبو الفضل البصري، ثقة حافظ من كبار الحادية عشرة (خت م-٤).
• محمد بن جهضم بن عبد الله هو الثقفي أبو جعفر البصري خراساني الأصل، صدوق، من العاشرة (خ م د س).
• إسماعيل بن جعفر هو ابن أبي كثير الأنصاري الزرقي القارئ.

تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2036 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´پرہیزی کا بیان۔`
قتادہ بن نعمان رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو اسے دنیا سے اسی طرح بچاتا ہے، جس طرح تم میں سے کوئی آدمی اپنے بیمار کو پانی سے بچاتا ہے " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الطب عن رسول اللَّهِ صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2036]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اللہ کی نظر میں جب اس کاکوئی بندہ محبوب ہوجاتا ہے تو اس کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ اس کی دنیا ہے، اسی لیے اللہ تعالیٰ اپنے اس محبوب بندے کو دنیا سے ٹھیک اسی طرح بچاتا اور اسے محفوظ رکھتا ہے جس طرح تم میں سے کوئی اپنے بیمار کو کھانے اور پانی سے بچاتاہے، کیوں کہ اسے جو مرض لاحق ہے اس میں کھانا پانی اس کے لیے بے حد مضراورنقصان دہ ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2036 سے ماخوذ ہے۔