شعب الایمان — حدیث نمبر 9959
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ السِّجْزِيُّ بِبَغْدَادَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ : كُنَّا عِنْدَ أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ مُمَشَّكَانِ فَتَمَخَّطَ فَقَالَ : بَخٍ بَخٍ أَبُو هُرَيْرَةَ يَتَمَخَّطُ فِي الْكَتَّانِ ، وَلَقَدْ رَأَيْتُنِي وَإِنِّي لَأَخِرُّ مِنْ مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى حُجْرَةِ عَائِشَةِ مَغْشِيًّا عَلَيَّ فَيَجِيءُ الْجَائِي فَيَضَعُ رِجْلَهُ عَلَى عُنُقِهِ يَرَى أَنِّي مَجْنُونٌ ، وَمَا بِي مِنْ جُنُونٍ ، وَمَا بِي إِلَّا الْجُوعُ .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَرْبٍ .محمد بن سیرین رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھے اور انہوں نے گیرو سے رنگے ہوئے کتان کے دو کپڑے پہن رکھے تھے، انہوں نے ان میں ناک صاف کی اور فرمایا: ”واہ واہ! ابوہریرہ کتان کے کپڑے میں ناک صاف کر رہا ہے! حالانکہ میں نے اپنے آپ کو اس حال میں بھی دیکھا ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے منبر اور ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کے درمیان بے ہوش ہو کر گر پڑتا تھا، پھر کوئی آنے والا آتا اور میری گردن پر اپنا پاؤں رکھ دیتا، وہ سمجھتا کہ میں پاگل ہوں، حالانکہ مجھے کوئی جنون نہیں تھا، مجھے تو صرف بھوک (کی شدت) تھی۔“
امام بیہقی رحمہ اللہ کے بقول اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے الصحیح میں سلیمان بن حرب رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔
• أبو مسلم هو إبراهيم بن عبد الله بن مسلم الكجي البصري.
• حماد هو ابن زيد.
• أيوب هو ابن أبي تميمة السختياني.
• محمد هو ابن سيرين.
تشریح، فوائد و مسائل
اس حدیث میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر کا ذکر ہے۔
یہی باب سے مطابقت ہے۔
حجرہ عائشہ رضی اللہ عنہا بھی ایک تاریخی جگہ ہے جس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم آرام فرما رہے ہیں۔
1۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی سرگزشت بیان کرتے ہیں کہ کبھی ایسی تنگی میں تھا کہ کھانے کو روٹی کا ٹکڑا نہ ملتا تھا اور آج میں ریشمی کپڑوں سے ناک صاف کررہا ہوں۔
2۔
اس حدیث میں منبر شریف کا ذکر ہے اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا حجرہ تو تاریخی حیثیت کا حامل ہے کیونکہ وہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم محو استراحت ہیں، عنوان میں متبرک مقامات کا ذکر تھا، اس لیے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے مذکورہ حدیث بیان کی ہے۔