شعب الایمان — حدیث نمبر 9943
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
حدیث نمبر: 9943
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَأَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْحُرَشِيُّ قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الْخَضِرُ بْنُ أَبَانَ الْهَاشِمِيُّ ، حَدَّثَنَا سَيَّارُ بْنُ حَاتِمٍ ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ أَسْلَمَ الْعَدَوِيُّ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ أَبِي مَنْصُورٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ : شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْجُوعَ فَرَفَعْنَا عَنْ بُطُونِنَا بِحَجَرٍ حَجَرٍ ، وَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَطْنِهِ بِحَجَرَيْنِ .ترجمہ
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ سے بھوک کی شکایت کی اور اپنے پیٹوں سے کپڑا اٹھا کر دکھایا تو ہم نے ایک ایک پتھر باندھ رکھا تھا، اور رسول اللہ ﷺ نے اپنے پیٹ سے کپڑا اٹھایا تو آپ ﷺ نے دو پتھر باندھ رکھے تھے۔
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• الخضر بن أبان الهاشمي ضعفه الحاكم وغيره وتكلم فيه الدارقطني.
• سهل بن أسلم هو العدوي مولاهم البصري أبو سعيد، صدوق، من الثامنة (ت).
• الخضر بن أبان الهاشمي ضعفه الحاكم وغيره وتكلم فيه الدارقطني.
• سهل بن أسلم هو العدوي مولاهم البصري أبو سعيد، صدوق، من الثامنة (ت).
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2371 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´صحابہ کرام رضی الله عنہم کی معاشی زندگی کا بیان۔`
ابوطلحہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے (جنگ خندق کے دوران) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھوک کی شکایت کی اور اپنے پیٹ سے کپڑا اٹھایا جن پر ایک ایک پتھر بندھا ہوا تھا سو آپ نے اپنے مبارک پیٹ سے کپڑا اٹھایا تو اس پر دو پتھر بندھے ہوئے تھے۔ [سنن ترمذي/كتاب الزهد/حدیث: 2371]

اردو حاشہ:
نوٹ:
(سند میں سیار بن حاتم وہم کے شکار ہوجایا کرتے تھے)
نوٹ:
(سند میں سیار بن حاتم وہم کے شکار ہوجایا کرتے تھے)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2371 سے ماخوذ ہے۔