شعب الایمان — حدیث نمبر 9931

باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔

الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل

حدیث نمبر: 9931
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَيْهِ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَزَّازُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَ إِلَى بَيْتِ فَاطِمَةَ ابْنَتِهِ فَرَجَعَ وَلَمْ يَدْخُلْ ، فَجَاءَ عَلِيٌّ فَذَكَرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " إِنِّي رَأَيْتُ عَلَى بَابَهَا سِتْرًا ، مَا لِي وَلِلدُّنْيَا " قَالَ وَكَانَتْ سِتْرًا مَوْشِيًّا ، فَذَكَرَ ذَلِكَ عَلِيٌّ لَهَا ، فَقَالَتْ : لِيَأْمُرْنِي بِمَا شَاءَ ، فَذَكَرَ ذَلِكَ عَلِيٌّ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : " ابْعَثُوا بِهِ إِلَى بَنِي فُلَانٍ ، فَإِنَّ بِهِمْ إِلَيْهِ حَاجَةً " .
رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ فُضَيْلٍ ، وَقَالَ : " إِلَى فُلَانٍ أَهْلِ بَيْتٍ بِهِمْ حَاجَةٌ " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ اپنی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر تشریف لائے، پھر واپس لوٹ گئے اور اندر داخل نہ ہوئے۔ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے تو انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کا ذکر کیا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے اس کے دروازے پر ایک پردہ دیکھا، مجھے دنیا سے کیا غرض!“ راوی کہتے ہیں: وہ نقش و نگار والا پردہ تھا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ بات سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بتائی تو انہوں نے کہا: آپ ﷺ مجھے جو چاہیں حکم دیں۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے بیان کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے فلاں خاندان کی طرف بھیج دو، کیونکہ انہیں اس کی ضرورت ہے۔“
(میں مصنف کہتا ہوں:) اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے ابو جعفر محمد بن جعفر کے واسطے سے محمد بن فضیل سے روایت کیا ہے، اور اس میں یوں ہے: ”فلاں گھرانے کی طرف جنہیں اس کی ضرورت ہے۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والسبعون من شعب الايمان وهو باب في الزهد وقصر الامل / حدیث: 9931
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 10416
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: حسن
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: حسن (شعب الإيمان ط الرشد: 13/ 47) . »
«أخرجه ابن سعد فى (الطبقات) 1/ 467، والحاكم فى (المستدرك) 4/ 310، وو أحمد فى (مسنده) 1/ 391، وو أحمد فى (الزهد) ص 12، وأحمد فى (مسنده) 1/ 441، وأبو يعلى فى (مسنده) 8/ 416 رقم 4998، وابن أبي عاصم فى (الزهد) رقم 183، وأبو الشيخ فى (الأمثال) رقم 197، وابن أبي الدنيا فى (ذم الدنيا) رقم 133، وابن أبي الدنيا فى (قصر الأمل) 2/ 14/ ألف، وتمام الرازي فى (فوائده) 8/ 138/ ألف، وأبو نعيم فى (الحلية) 4/ 234»
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 2613
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• يحيى بن إسماعيل الواسطي هو أبو زكريا مقبول.
• محمد بن فضيل هو ابن غزوان الضبي أبو عبد الرحمن الكوفي صدوق.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2613 کی شرح از مولانا داود راز ✍️
2613. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: نبی کریم ﷺ سیدہ فاطمہ ؓ کے گھر تشریف لائے لیکن اندر داخل نہ ہوئے۔ حضر ت علی ؓ جب گھر آئے تو سیدہ فاطمہ ؓ نے ان سے یہ واقعہ بیان کیا۔ انھوں نے نبی کریم ﷺ سے اس کی وجہ دریافت کی تو آپ نے فرمایا: ’’میں نے ان کے دروازے پر نقش ونگار سے سجا ہوا پردہ دیکھا۔‘‘ پھر فرمایا: ’’بھلا مجھے اس دنیا سے کیا سروکار؟‘‘ یہ بات حضرت علی ؓ نے حضرت فاطمہ ؓ سے بیان کی تو سیدہ فاطمہ نے فرمایا کہ اس کے متعلق آپ ﷺ جو چاہیں حکم دیں اس پر عمل ہوگا۔ آپ نے فرمایا: ’’یہ فلاں اہل خانہ کے پاس بھیج دیں، وہ محتاج اور غریب ہیں۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:2613]
حدیث حاشیہ: دروازہ پرکپڑا بطور پردہ لٹکانا ناجائز نہ تھا، مگر محض زیب و زینت کے لیے کپڑا لٹکانا یہ خانوادہ نبوت کے لیے اس لیے مناسب نہیں تھا کہ الفقرُ فخري ان کا طرہ امتیاز تھا۔
آپ نے جو اپنے لیے پسند فرمایا اس کے لیے حضرت فاطمہ ؓ کو ہدایت فرمائی اور ایک موقع پر آیت کریمہ وللاخرۃ خیرلک من الاولیٰ (الضحیٰ: 4)
کی روشنی میں ارشاد ہوا کہ میرے لیے میری آل کے لیے دنیاوی تعیش اور ترفع لائق نہیں، اللہ نے ہمارے لیے، سب کچھ آخرت میں تیار فرمایا ہے۔
حضرت فاطمۃ الزہرار ؓ آنحضرت ﷺ کی بہت ہی پیاری بیٹی ہیں، ان کی والدہ ماجدہ حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؓ ہیں۔
ایک روایت کے مطابق یہ آنحضرت ﷺ کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں۔
دنیا و آخرت میں تمام عورتوں کی سردار ہیں۔
رمضان2ھ میں ان کا نکاح حضرت علی ؓ سے ہوا اور ذی الحجہ میں رخصتی عمل میں آئی۔
ان کے بطن سے حضرت علی ؓ کے تین صاحبزادے حضرت حسن و حضرت حسین حضرت محسن ؓ اور زینب، ام کلثوم اور رقیہ تین صاحبزادیاں پیدا ہوئیں۔
وفات نبوی کے چھ ماہ بعد مدینہ طیبہ ہی میں بعمر28سال انتقال فرمایا۔
حضرت علی ؓ نے ان کو غسل دیا اور حضرت عباس ؓ نے نماز جنازہ پڑھائی۔
شب میں دفن کی گئیں۔
حضرت حسن اور حسین ؓ اور ان کے علاوہ صحابہ کی ایک جماعت نے ان سے روایت کی ہے۔
حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ آنحضرت ﷺ کے علاوہ میں نے کسی کو ان سے زیادہ سچا نہیں پایا۔
انہوں نے فرمایا جبکہ ان دونوں کے درمیان کسی بات میں کبیدگی تھی کہ یارسول اللہ ﷺ ان ہی سے پوچھ لیجئے کیوں کہ وہ جھوٹ نہیں بولتی ہیں۔
مزید مناقب اپنے مقام میں آئیں گے۔
(رضي اللہ عنها)
4اپریل 70 ءمیں اس حدیث تک کعبہ شریف مکۃ المکرمہ میں بغور و فکر متن بخاری شریف پارہ دس کو پڑھاگیا۔
اللہ پاک قلم کو لغزش سے بچائے اور کلام رسول اللہ ﷺ کو صحیح طور پر سمجھنے اور اس کا صحیح ترجمہ لکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور تشریحات میں بھی اللہ پاک فہم و فراست نصیب کرے۔
آمین یا رب العالمین۔
درج بالا اقتباس صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 2613 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: صحيح البخاري / حدیث: 2613 کی شرح از الشیخ عبدالستار الحماد ✍️
2613. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: نبی کریم ﷺ سیدہ فاطمہ ؓ کے گھر تشریف لائے لیکن اندر داخل نہ ہوئے۔ حضر ت علی ؓ جب گھر آئے تو سیدہ فاطمہ ؓ نے ان سے یہ واقعہ بیان کیا۔ انھوں نے نبی کریم ﷺ سے اس کی وجہ دریافت کی تو آپ نے فرمایا: ’’میں نے ان کے دروازے پر نقش ونگار سے سجا ہوا پردہ دیکھا۔‘‘ پھر فرمایا: ’’بھلا مجھے اس دنیا سے کیا سروکار؟‘‘ یہ بات حضرت علی ؓ نے حضرت فاطمہ ؓ سے بیان کی تو سیدہ فاطمہ نے فرمایا کہ اس کے متعلق آپ ﷺ جو چاہیں حکم دیں اس پر عمل ہوگا۔ آپ نے فرمایا: ’’یہ فلاں اہل خانہ کے پاس بھیج دیں، وہ محتاج اور غریب ہیں۔‘‘[صحيح بخاري، حديث نمبر:2613]
حدیث حاشیہ:
(1)
دروازے پر لگائے ہوئے پردے میں ذاتی طور پر کوئی خرابی نہ تھی، بلکہ وہ دھاری دار اور اس پر نقش و نگار کا کچھ کام ہوا تھا۔
یہ سادگی اور تقویٰ کے خلاف ضرور تھا، اس لیے رسول اللہ ﷺ نے اسے پسند نہیں فرمایا۔
آپ نے وہ پردہ ایسے لوگوں کو بطور ہدیہ دینے کا حکم دیا جو محتاج تھے۔
وہ اسے فروخت کر کے اپنے کسی مصرف میں لا سکتے تھے لیکن رسول اللہ ﷺ نے سیدہ فاطمہ ؓ کے لیے اسے ناپسند فرمایا کیونکہ آپ خود اور اہل خانہ کے لیے سادگی پسند کرتے تھے۔
(2)
محض زیب و زینت کے لیے کپڑا لٹکانا خاندانِ نبوت کے لیے مناسب نہیں تھا۔
آپ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے اس طرح کا سامان آخرت میں تیار کر رکھا ہے۔
‘‘
درج بالا اقتباس هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 2613 سے ماخوذ ہے۔