شعب الایمان — حدیث نمبر 9925
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّفَّاءُ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ زَحْرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " عَرَضَ عَلَيَّ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ أَنْ يَجْعَلَ لِي بَطْحَاءَ مَكَّةَ ذَهَبًا فَقُلْتُ : لَا يَا رَبِّ ، وَلَكِنْ أَجُوعُ يَوْمًا ، وَأَشْبَعُ يَوْمًا ، فَإِذَا شَبِعْتُ حَمِدْتُكَ وَشَكَرْتُكَ ، وَإِذَا جُعْتُ تَضَرَّعْتُ إِلَيْكَ وَدَعَوْتُكَ " .
تَابَعَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ .سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے رب عزوجل نے مجھ پر پیش کش کی کہ وہ میرے لیے مکہ کی وادی کی کنکریلی زمین کو سونا بنا دے، تو میں نے عرض کیا: نہیں، اے میرے رب! بلکہ میں ایک دن بھوکا رہوں اور ایک دن پیٹ بھر کر کھاؤں، پھر جب میں سیر ہوں تو تیری حمد اور شکر کروں، اور جب بھوکا ہوں تو تیرے حضور گڑگڑاؤں اور تجھے پکاروں۔“
عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ نے یحییٰ بن ایوب رحمہ اللہ سے روایت کرنے میں (عبداللہ بن صالح رحمہ اللہ کی) متابعت کی ہے۔
• ابن زحر هو عبيد الله الضمري الإفريقي صدوق يخطئ.
• علي بن يزيد هو ابن أبي زياد الألهاني ضعيف.
• القاسم هو ابن عبد الرحمن الدمشقي صاحب أبي أمامة.