شعب الایمان — حدیث نمبر 9911
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْقَطْرَانِيُّ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَلَفٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ قَالَ : دَخَلَ سَعْدٌ عَلَى سَلْمَانَ يَعُودُهُ ، فَقَالَ : أَبْشِرْ يَا أَبَا عُبَيْدِ اللَّهِ ، مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَنْكَ رَاضٍ ، فَقَالَ سَلْمَانُ فَكَيْفَ يَا سَعْدُ وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " لِيَكُنْ بُلْغَةُ أَحَدِكُمْ مِنَ الدُّنْيَا كَزَادِ الرَّاكِبِ حَتَّى يَلْقَانِي " وَلَا أَدْرِي مَا هَذِهِ الْأَسَاوِدُ حَوْلِي قَالَ فَبَكَيْنَا جَمِيعًا .سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کے متعلق ابوسفیان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ، سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے گئے اور کہا: ”اے ابوعبداللہ! خوش ہو جائیے، رسول اللہ ﷺ اس حال میں فوت ہوئے کہ آپ ﷺ آپ سے راضی تھے۔“ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے سعد! (میں خوش کیسے ہوں) جبکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے: ”تم میں سے ہر ایک کی دنیا میں سے گزر بسر کا سامان مسافر کے زادِ راہ جیسا ہونا چاہیے، یہاں تک کہ وہ مجھ سے آ ملے۔“ اور مجھے نہیں معلوم کہ یہ سامان جو میرے اردگرد ہے کیا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: ”پھر ہم سب رو پڑے۔“
• أحمد بن عمرو هو ابن حفص بن تمر بن النعمان القريعي البصري القطراني أبو بكر (م ٢٩٥ هـ). راجع "سير أعلام النبلاء " (١٣/ ٥٠٦ - ٥٠٧) "الثقات" لابن حبان (٨/ ٥٥).
• زائدة هو ابن قدامة الثقفي.