شعب الایمان — حدیث نمبر 9907
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ ، أَخْبَرَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ - حَ
وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَلَفٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ شَقِيقٍ ، حَدَّثَنَا سَمُرَةُ بْنُ سَهْمٍ قَالَ : نَزَلْتُ عَلَى أَبِي هَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ وَهُوَ طَعِينٌ ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ مُعَاوِيَةُ يَعُودُهُ ، فَبَكَى ، فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ : مَا يُبْكِيكَ أَوَجَعٌ يُشْئِزُكَ أَمْ عَلَى الدُّنْيَا فَقَدْ ذَهَبَ صَفْوُهَا ؟ قَالَ : لَا - وَفِي رِوَايَةِ الْفَقِيهِ - أَمْ حِرْصٌ عَلَى الدُّنْيَا ؟ قَالَ : عَلَى كُلٍّ لَا ، وَلَكِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهِدَ إِلَيَّ عَهْدًا فَوَدِدْتُ أَنِّي كُنْتُ تَبِعْتُهُ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِي : " لَعَلَّ أَنْ تُدْرِكَ أَمْوَالًا تُقْسَمُ بَيْنَ أَقْوَامٍ ، وَإِنَّمَا يَكْفِيكَ مِنْ جَمِعِ الْمَالِ خَادِمٌ ، وَمَرْكَبٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " فَوَجَدْتُ فَجَمَعْتُ .سیدنا سمرہ بن سہم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”میں سیدنا ابوہاشم بن عتبہ رضی اللہ عنہ کے ہاں مہمان ٹھہرا، وہ طاعون (یا نیزے کے زخم) میں مبتلا تھے، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ ان کی عیادت کے لیے آئے، (انہیں دیکھ کر) ابوہاشم رضی اللہ عنہ رو پڑے۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا: ”آپ کو کس چیز نے رلایا؟ کیا کوئی تکلیف ہے جو آپ کو بے چین کر رہی ہے، یا دنیا کا غم ہے کہ اس کی صفائی (اچھا حصہ) تو جاتی رہی؟“ انہوں نے کہا: ”نہیں۔“ (اور فقیہ کی روایت میں ہے: ”یا دنیا کی حرص ہے؟“) انہوں نے کہا: ”ان میں سے کوئی بات نہیں، لیکن رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے ایک عہد لیا تھا، کاش میں اس پر قائم رہتا! رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا تھا: ”ہو سکتا ہے تم ایسے اموال کا زمانہ پاؤ جو لوگوں میں تقسیم کیے جائیں گے، اور مال جمع کرنے میں سے تمہیں تو بس ایک خادم اور اللہ کی راہ میں ایک سواری ہی کافی ہے۔“ پھر (ہوا یہ کہ) مجھے مال ملا تو میں نے جمع کر لیا۔“
• زائدة هو ابن قدامة الثقفي.
• عبد الرحمن بن خلف هو ابن الحصين الضبي البصري أبو محمد المعروف بابن رويق، صدوق، من الحادية عشرة (التقريب ١/ ٤٧٨).
• منصور هو ابن المعتمر.
• شقيق هو ابن سلمة أبو وائل.
• سمرة بن مهم هو القرشي الأسدي، مجهول، من الثانية (ت س ق). وقال الذهبي: تابعي لا يعرف فلا حجة فيمن ليس بمعروف العدالة ولا انتفت عنه الجهالة وقال ابن المديني: مجهول، لا أعلم روى عنه غير أبي وائل شقيق (الميزان ١/ ٢٣٤).
• أبو هاشم بن عتبة هو شيبة بن عتبة بن ربيعة خال معاوية بن أبي سفيان صحابي مشهور بكنيته أسلم يوم الفتح وسكن الشام وتوفي في خلافه عثمان وكان من زهاد الصحابة وصالحيهم وكان أبو هريرة إذا ذكره قال: ذاك الرجل الصالح. راجع "أسد الغابة" (٢/ ٥٣٤، ٦/ ٣١٦) "الإصابة" (٢/ ١٥٧، ٤/ ١٩٩).
تشریح، فوائد و مسائل
سمرہ بن سہم کہتے ہیں کہ میں ابوہاشم بن عتبہ رضی اللہ عنہ کے پاس گیا، وہ برچھی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے، معاویہ رضی اللہ عنہ ان کی عیادت کو آئے تو ابوہاشم رضی اللہ عنہ رونے لگے، معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ماموں جان! آپ کیوں رو رہے ہیں؟ کیا درد کی شدت سے رو رہے ہیں یا دنیا کی کسی اور وجہ سے؟ دنیا کا تو بہترین حصہ گزر چکا ہے، ابوہاشم رضی اللہ عنہ نے کہا: میں ان میں سے کسی بھی وجہ سے نہیں رو رہا، بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک نصیحت کی تھی، کاش! میں اس پر عمل کئے ہوتا! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: " شاید تم ایسا زمانہ پاؤ، جب ل۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4103]
فوائد و مسائل:
(1)
بیمار کی عیادت کرنا مسلمان کا مسلمان پر حق ہے۔
(2)
عیادت کے موقع پر مریض کی پریشانی معلوم کر کے دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
(3)
ضرورت سے زیادہ مال ملے تو جمع کرنے کی بجائے دوسروں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے خرچ کرنا چاہیے۔
(4)
اگر حلال طریقے سے مال جمع ہوجائے اور نیکی کی راہوں میں خرچ کرنے کے باوجود دولت باقی رہے تو یہ گناہ نہیں۔
لیکن صحابہ کرام رضی اللہ عنہ اسے اپنے اعلیٰ مقام کے منافی سمجھ کر افسوس کرتے تھے۔
ابووائل سے روایت ہے کہ سمرہ بن سہم جو ابووائل کے قبیلے کے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے ابوہاشم بن عتبہ رضی اللہ عنہ کے یہاں ٹھہرا، وہ طاعون میں مبتلا تھے، چنانچہ ان کی عیادت کے لیے معاویہ رضی اللہ عنہ آئے، تو ابوہاشم رونے لگے، معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیوں رو رہے ہو؟ کیا کسی تکلیف کی وجہ سے رو رہے ہو یا دنیا کے لیے؟ دنیا کی راحت تو اب گئی، انہوں نے کہا: ایسی کوئی بات نہیں ہے، دراصل مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک عہد یاد آ گیا جو آپ نے مج۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5374]
(2) یہ حدیث مبارکہ دنیا، اس کی رنگینیوں، نیز دنیا کی نعمتوں اور اس کا زیادہ مال و متاع جمع کرنے سے بے رغبتی پر دلالت کرتی ہے۔ حقیقت بھی یہی ہے کہ ایک بندۂ مومن کی کوشش دنیا کمانے کی بجائے آخرت کمانے کی ہوتی ہے اور اس کی اصل ترجیح اس فانی دنیا کی نعمتوں کا حصول نہیں بلکہ ابدی و دائمی اور لازوال اخروی نعمتوں کا حصول ہی ہوتی ہے۔ حرام اور ناجائز کمائی کے ڈھیر جمع کرنے کی بجائے تھوڑی لیکن حلال اور پاکیزہ کمائی پر توجہ دینا ہی فرض ہے۔ اس کی واضح دلیل حضرات صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کا انداز حیات ہے۔ اللّهُمَّ وَفقنا لما تحِبُّه و تر ضاه
(3) "بہترین حصہ" یعنی رسول اللہ ﷺ کی رفاقت یا جوانی والا۔
(4) "مال" یعنی غنیمتیں زیادہ ہوں گی۔
(5) "جمع کرلیا" یہ ان کی کسر نفسی تھی ورنہ انہوں نے کوئی ترکہ نہیں چھوڑا تھا۔ رضي الله عنه وأرضاه۔