شعب الایمان — حدیث نمبر 9894
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِيرَوَيْهِ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو هَانِئٍ الْخَوْلَانِيُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيَّ ، يَقُولُ : جَاءَ ثَلَاثَةُ نَفَرٍ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَأَنَا عِنْدَهُ ، فَقَالُوا : يَا أَبَا مُحَمَّدٍ إِنَّهُ وَاللَّهِ لَا نَقْدِرُ عَلَى شَيْءٍ لَا نَفَقَةَ وَلَا دَابَّةَ وَلَا مَتَاعَ ، فَقَالَ لَهُمْ : إِنْ شِئْتُمْ رَجَعْتُمْ إِلَيْنَا ، فَأَعْطَيْنَاكُمْ مَا يَسَرَّ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَكُمْ ، وَإِنْ شِئْتُمْ ذَكَرْنَا أَمْرَكُمْ لِلسُّلْطَانِ ، وَإِنْ شِئْتُمْ صَبَرْتُمْ ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " إِنَّ فُقَرَاءَ الْمُهَاجِرِينَ سَبَقُوا الْأَغْنِيَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِأَرْبَعِينَ عَامًا " قَالُوا : فَإِنَّا نَصْبِرُ لَا نَسْأَلُ شَيْئًا .ابو عبدالرحمٰن حبلی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ تین آدمی سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کے پاس آئے اور میں ان کے پاس موجود تھا۔ انہوں نے کہا: ”اے ابو محمد! اللہ کی قسم! ہم کسی چیز پر قدرت نہیں رکھتے، نہ ہمارے پاس خرچ ہے، نہ سواری اور نہ سامان۔“ تو انہوں نے ان سے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو ہمارے پاس لوٹ آؤ، ہم تمہیں وہ کچھ دے دیں گے جو اللہ عزوجل نے ہمارے لیے میسر فرمایا ہے، اور اگر چاہو تو ہم تمہارا معاملہ حاکمِ وقت کے سامنے رکھ دیں، اور اگر چاہو تو صبر کرو، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا ہے: ”بلاشبہ فقیر مہاجرین قیامت کے دن مال داروں سے چالیس سال پہلے (جنت میں) پہنچ جائیں گے۔““ ان لوگوں نے کہا: ”تو ہم صبر کریں گے اور کسی چیز کا سوال نہیں کریں گے۔“
• أبو هانئ الخولاني هو حميد بن هانئ المصري.
• أبو عبد الرحمن الحبلي هو عبد الله بن يزيد المعافري.