شعب الایمان — حدیث نمبر 9892
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عَمْرٍو ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : بَيْنَمَا نَحْنُ جُلُوسٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، إِذْ طَلَعَ عَلَيْنَا شَابٌّ مِنَ الثَّنِيَّةِ ، فَلَمَّا رَأَيْنَاهُ بِأَبْصَارِنَا ، قُلْنَا : لَوْ أَنَّ هَذَا الشَّابَّ جَعَلَ شَبَابَهُ وَنَشَاطَهُ وَقُوَّتِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ : فَسَمِعَ مَقَالَتَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " وَمَا سَبِيلُ اللَّهِ ، إِلَّا مَنْ قُتِلَ ؟ مَنْ سَعَى عَلَى وَالِدَيْهِ فَفِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَمَنْ سَعَى عَلَى عِيَالِهِ فَفِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَمَنْ سَعَى عَلَى نَفْسِهِ لِيُغْنِيَهَا فَفِي سَبِيلِ اللَّهِ ، وَمَنْ سَعَى عَلَى التَّكَاثُرِ فَهُوَ فِي سَبِيلِ الشَّيْطَانِ " .سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک گھاٹی کی طرف سے ایک نوجوان ہمارے سامنے نمودار ہوا۔ جب ہم نے اسے اپنی آنکھوں سے دیکھا تو ہم نے کہا: ”کاش! یہ نوجوان اپنی جوانی، چستی اور طاقت اللہ عزوجل کی راہ میں لگاتا۔“ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے ہماری بات سن لی اور فرمایا: ”اللہ کی راہ کیا صرف یہی ہے کہ آدمی قتل کیا جائے؟ جو اپنے والدین کے لیے دوڑ دھوپ کرے وہ اللہ کی راہ میں ہے، اور جو اپنے بال بچوں کے لیے دوڑ دھوپ کرے وہ اللہ کی راہ میں ہے، اور جو اپنی ذات کے لیے کوشش کرے تاکہ اسے (دوسروں سے) بے نیاز رکھے وہ بھی اللہ کی راہ میں ہے، اور جو مال میں زیادتی اور کثرت کے لیے کوشش کرے وہ شیطان کی راہ میں ہے۔“
• السري بن يحيى هو ابن السري التميمي، الكوفي صدوق.
• أحمد بن عبد الله هو ابن أبي الحواري الزاهد.
• رياح بن عمرو هو القسي أبوالمهاجر الزاهد الكوفي، قال أبو زرعة، صدوق. راجع "الجرح والتعديل" (٣/ ٥١١ - ٥١٢) "الثقات" (٦/ ٣١٠).
• أيوب هو ابن أبي تميمة السختياني.