شعب الایمان — حدیث نمبر 9880
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ ، أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْأَشْعَثِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْخَبَائِرِيُّ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حُمَيْدٍ الْمُزَنِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ قَالَ : أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا يَكْفِينِي مِنَ الدُّنْيَا ؟ " مَا سَدَّ جَوْعَتَكَ ، وَسَتَرَ عَوْرَتَكَ فَإِنْ كَانَ بَيْتٌ فَذَلِكَ ، وَإِنْ كَانَ حِمَارٌ فَبَخٍ بَخٍ ، فَلْقٌ مِنْ خُبْزٍ وَجَرٌّ مِنْ مَاءٍ ، وَأَنْتَ مَسْئُولٌ عَمَّا فَوْقَ الْإِزَارِ " .سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! دنیا میں سے میرے لیے کتنا کافی ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو تمہاری بھوک مٹا دے اور تمہارا ستر ڈھانپ دے۔ پھر اگر گھر مل جائے تو وہ (بڑی نعمت) ہے، اور اگر سواری کے لیے گدھا بھی میسر ہو تو خوب، بہت خوب! (اس کے علاوہ) روٹی کا ایک ٹکڑا اور پانی کا ایک مٹکا (کافی ہے)، اور جو کچھ تہبند سے اوپر (یعنی ضرورت سے زائد) ہے اس کے بارے میں تم سے پوچھ گچھ ہوگی۔“
• سليمان بن الأشعث هو أبو داود السجستاني.
• عبد الله بن عبد الجبار الخبائري هو أبو القاسم الحمصي صدوق.