شعب الایمان — حدیث نمبر 9873
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، حَدَّثَنَا الصَّائِغُ وَأَبُو يَحْيَى، حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ أَغْبَطَ أَوْلِيَائِي عِنْدِي مُؤْمِنٌ خَفِيفُ الْحَاذِ، ذُو حَظٍّ مِنْ صَلَاةٍ أَطَاعَ رَبَّهُ ، وَأَحْسَنَ عِبَادَتَهُ، وَكَانَ غَامِضًا فِي النَّاسِ " قَالَ قَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا يَكْفِي مِنَ الدُّنْيَا ؟ قَالَ : " سَدَّ جَوْعَتَكَ ، وَسَتَرَ عَوْرَتَكَ، وَإِنْ كَانَ لَكَ مَنْزِلٌ تَأْوِي إِلَيْهِ فَذَاكَ، وَإِنْ كَانَتْ لَكَ دَابَّةٌ تَرْكَبُهَا فَبَخٍ، وَمَا فَوْقَ الْإِزَارِ، وَجِلْفُ الْخُبْزِ، وَظِلُّ جِدَارٍ فَضْلٌ فَيُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " .سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے نزدیک میرے دوستوں میں سب سے زیادہ قابلِ رشک وہ مومن ہے جو ہلکی پیٹھ والا (کم مال و اسباب والا) ہو، نماز میں سے حصہ رکھنے والا ہو، اپنے رب کی اطاعت کرے اور اچھے طریقے سے اس کی عبادت کرے، اور لوگوں میں گمنام ہو۔“ راوی کہتے ہیں کہ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! دنیا میں سے کتنا کافی ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو تیری بھوک مٹا دے اور تیرا ستر ڈھانپ دے، اور اگر تیرے پاس رہنے کا ایسا گھر ہو جس میں تو پناہ لے تو وہ بھی کافی ہے، اور اگر تیرے پاس سواری ہو جس پر تو سوار ہو تو بہت خوب ہے۔ اور جو کچھ ازار سے اوپر ہے، روٹی کا موٹا ٹکڑا، اور دیوار کا سایہ، یہ سب زائد چیزیں ہیں جن کا بندے سے قیامت کے دن حساب لیا جائے گا۔“
• الصائغ هو محمد بن إسماعيل بن سالم.
• أبو يحيى هو عبد الكريم بن الهيثم بن زياد الدير عاقولي، البغدادي.
• خلال بن يحيى هو ابن صفوان السلمي صدوق.
• ليث هو ابن أبي سليم ضعيف.
• عبيد الله هو ابن زحر ضعيف.