شعب الایمان — حدیث نمبر 9855
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ .
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ رَحِمَهُ اللَّهُ ، قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : "مَنْ كَانَتِ الدُّنْيَا هِمَّتَهُ فَرَّقَ اللَّهُ عَلَيْهِ أَمْرَهُ ، وَجَعَلَ فَقْرَهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ ، وَلَمْ يَأْتِهِ مِنَ الدُّنْيَا إِلَّا مَا كُتِبَ لَهُ ، وَمَنْ كَانَتِ الْآخِرَةُ هِمَّتَهُ جَعَلَ اللَّهُ غِنَاهُ فِي قَلْبِهِ ، وَجَمَعَ لَهُ أَمْرَهُ ، وَأَتَتْهُ الدُّنْيَا وَهِيَ رَاغِمَةٌ " .
وَهَذَا لَا يُخَالِفُ الْأَوَّلَ لِأَنَّهُ إِذَا أَحَبَّ الْآخِرَةَ لَمْ يُبَالِغْ فِي طَالَبِ الدُّنْيَا ، وَهَذَا هُوَ إِضْرَارٌ بِهَا ، ثُمَّ يَأْتِيهِ مِنْهَا مَا كُتِبَ لَهُ مِنْهَا بِمَشِيئَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ .سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص کا سارا ہم و غم دنیا ہی ہو، اللہ تعالیٰ اس کے کاموں کو بکھیر دیتا ہے، اس کی محتاجی کو اس کی آنکھوں کے سامنے کر دیتا ہے، اور اسے دنیا میں سے صرف اتنا ہی ملتا ہے جتنا اس کے لیے لکھ دیا گیا ہے۔ اور جس کی فکر و کوشش آخرت ہو، اللہ تعالیٰ اس کی مالداری اس کے دل میں رکھ دیتا ہے، اس کے معاملات کو سمیٹ کر یکجا کر دیتا ہے، اور دنیا ذلیل ہو کر اس کے پاس چلی آتی ہے۔“
اور یہ (حدیث) پہلی حدیث کے مخالف نہیں، کیونکہ جب وہ آخرت سے محبت کرے گا تو دنیا کی طلب میں حد سے نہیں بڑھے گا، اور یہی دنیا کو نقصان پہنچانا (اسے پس پشت ڈالنا) ہے، پھر بھی اللہ عزوجل کی مشیت سے اسے دنیا میں سے وہ مل جاتا ہے جو اس کے لیے لکھا جا چکا ہے۔
• أبو داود هو سليمان بن داود الطيالسي.
• عمر بن سليمان هو ابن عاصم بن عمر بن الخطاب.
• عبد الرحمن بن أبان هو ابن عثمان بن عفان الأموي المدني.
تشریح، فوائد و مسائل
ابان بن عثمان بن عفان کہتے ہیں کہ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ مروان کے پاس سے ٹھیک دوپہر کے وقت نکلے، میں نے کہا: اس وقت مروان نے ان کو ضرور کچھ پوچھنے کے لیے بلایا ہو گا، میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا: مروان نے ہم سے کچھ ایسی چیزوں کے متعلق پوچھا جو ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی تھیں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا تھا: " جس کو دنیا کی فکر لگی ہو تو اللہ تعالیٰ اس پر اس کے معاملات کو پراگندہ کر دے گا، اور محتاجی کو اس کی نگاہوں کے سامنے کر دے گا، جب اس کو دنیا سے صرف وہی ملے گا جو اس کے حصے میں لکھ دیا گیا ہے، اور جس کا مق۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4105]
فوائد و مسائل:
(1)
جو شخص دنیاوی مال و دولت اور جاہ وحشمت کا طالب اور حریص ہوتا ہے وہ دنیا کے لیے بہت محنت کرتا ہے۔
اسى جتنی بھی دولت ملے مزید کی حرص کی وجہ سے وہ مطمئن نہیں ہوتا اس لیے مفلس آدمی کی طرح پریشان رہتا ہے۔
(2)
حریص آدمی دنیا کمانے کے لیے کئی پروگرام شروع کرتا ہےاور چاہتا ہے کہ ہر ایک پر پوری توجہ دے اور اسے جلد سے جلد اس کی کوشش کے نتائج حاصل ہوں لیکن فطری طور پر انسان کئی امور کی طرف بیک وقت برابر توجہ نہیں دے سکتا لہٰذا اسے اس کی حرص کے مطابق نتائج حاصل نہیں ہوتے۔
اس طرح وہ دولت حاصل ہونے کے باوجود پریشان رہتا ہے۔
(3)
آخرت کی طرف توجہ کرنے سے دنیا کی اہمیت کم ہوجاتی ہے لہٰذا قناعت کی دولت حاصل ہوجاتی ہےاور بندہ مطمئن اور خوش کن زندگی گزارتا ہے۔
(4)
آخرت کو مقصود بنا لینے سے دنیا کے معاملات میں بھی نطم وضبط پیدا ہوجاتا ہے جس سے کاروبار میں بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں اور رزق میں برکت ہوتی ہے۔
(5)
اللہ کی رضا کو مد نظر رکھنے والے کے دنیاوی معاملات بھی سلجھ جاتے ہیں اور حرص ختم ہوکر استغناء بھی پیدا ہوجاتا ہے۔
(6)
اللہ تعالی نے انسان کے لیے جو رزق مقدر کر رکھا ہے وہ حلال ذرائع اختیار کرنے سے بھی مل جاتا ہے لہٰذا ناجائز طریقے اختیار کرنے سے سوائے پریشانیوں کے اور کچھ حاصل نہیں ہوتا۔