شعب الایمان — حدیث نمبر 9825
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الطُّوسِيُّ الْفَقِيهُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكَارِزِيُّ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ سَمِعْتُ مَعَبْدًا قَالَ : كَانَ مُعَاوِيَةُ قَلَّ مَا يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا ، قَالَ : كُنَّ هَؤُلَاءِ كَلِمَاتٍ يُحَدِّثُ بِهِنَّ فِي الْجُمَعِ : "مَنْ يُرِدِ اللَّهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ دِينِ اللَّهِ وَإِنَّ هَذَا الْمَالَ حُلْوٌ خَضِرٌ ، فَمَنْ أَخَذَهُ بِحَقِّهِ بُورِكَ لَهُ فِيهِ ، وَإِيَّاكُمْ وَالتَّمَادُحَ ؛ فَإِنَّهُ الذَّبْحُ " .سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے شاگرد معبد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے بہت کم احادیث بیان کیا کرتے تھے۔ معبد رحمہ اللہ نے کہا: یہ چند کلمات تھے جو وہ جمعوں کے خطبوں میں بیان کیا کرتے تھے: ”اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین، یعنی اللہ کے دین میں سمجھ عطا فرما دیتا ہے۔ اور بلاشبہ یہ مال شیریں اور سرسبز و شاداب ہے، پس جس نے اسے اس کے حق کے ساتھ لیا اس کے لیے اس میں برکت دی گئی۔ اور ایک دوسرے کی (منہ پر) تعریف کرنے سے بچو، کیونکہ یہ ذبح کرنے کے مترادف ہے۔“
• سعد بن إبراهيم هو ابن عبد الرحمن بن عوف الزهري.
• معبد هو ابن خالد الجهني القدري صدوق مبتدع.