شعب الایمان — حدیث نمبر 9818
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا الْمُسْتَمِرُّ بْنُ الرَّيَّانِ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ ، قَالَ : وَكَانَ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ امْرَأَتَانِ طَوِيلَتَانِ ، وَامْرَأَةٌ قَصِيرَةٌ ، وَكَانَ لِلْقَصِيرَةِ خُفٌّ مِنْ خَشَبٍ وَاتَّخَذَتْ لَهُ غَلَقًا ، وَاصْطَنَعَتْ خَاتَمًا ، وَحَسَّنَتْهُ بِأَطْيَبِ طِيبِكُمُ الْمِسْكِ ، وَكَانَتْ إِذَا مَرَّتْ بِمَلَأٍ فَتَحَتْهُ " .
أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ عَنِ الْمُسْتَمِرِّ وَخُلَيْدِ بْنِ جَعْفَرٍ .سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ دنیا میٹھی اور سرسبز ہے۔“ راوی کہتے ہیں: ”بنی اسرائیل میں دو لمبی عورتیں اور ایک پستہ قد عورت تھی، اس پستہ قد عورت کے پاس لکڑی کا ایک موزہ (پاپوش) تھا، اس نے اس کے لیے ایک ڈھکن بنوایا اور ایک انگوٹھی تیار کروائی اور اسے تمہاری سب سے عمدہ خوشبو یعنی مشک سے خوب معطر کیا، اور جب وہ کسی مجمع کے پاس سے گزرتی تو اسے کھول دیتی۔“
اسے امام مسلم رحمہ اللہ نے شعبہ رحمہ اللہ کی حدیث سے، انہوں نے مستمر اور خلید بن جعفر سے روایت کیا ہے۔
• المستمر بن الريان الإيادي الزهراني أبو عبد الله البصري، ثقة عابد، من السادسة (م د ت س).
• أبو نضرة هو المنذر بن مالك بن قطعة العبدي.