شعب الایمان — حدیث نمبر 9800
باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔
الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ بِلَالٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَزْهَرِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، حَدَّثَنَا رَبِيعَةُ بْنُ عُثْمَانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ ، عَنْ أَبِي مُرَاوِحٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : قَالَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : "إِنَّا أَنْزَلْنَا الْمَالَ لِإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ ، وَلَوْ كَانَ لِابْنِ آدَمَ وَادٍ أَحَبَّ أَنْ يَكُونَ لَهُ وَادِيَانِ ، وَلَوْ كَانَ لَهُ وَادِيَانِ لَأَحَبَّ أَنْ يَكُونَ لَهُ ثَالِثُهُمَا ، وَلَا يَمْلَأُ بَطْنَ ابْنِ آدَمَ إِلَّا التُّرَابُ ، وَيَتُوبُ اللَّهُ عَلَى مَنْ تَابَ " .
كَذَا وَجَدْتُهُ فِي كِتَابِي وَالصَّوَابُ عَنْ أَبِي مُرَاوِحٍ عَنْ أَبِي وَاقِدٍ . ابو مراوح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: ”ہم نے مال نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ ادا کرنے کے لیے اتارا ہے، اور اگر ابنِ آدم کے پاس ایک وادی ہو تو وہ چاہے گا کہ اس کے پاس دو وادیاں ہوں، اور اگر اس کے پاس دو وادیاں ہوں تو وہ چاہے گا کہ ان کے ساتھ تیسری بھی ہو، اور ابنِ آدم کا پیٹ مٹی کے سوا کوئی چیز نہیں بھر سکتی، اور اللہ اس پر رجوع فرماتا ہے جو توبہ کر لے۔““
(امام بیہقی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ”میں نے اسے اپنی کتاب میں اسی طرح پایا ہے، اور درست یہ ہے کہ یہ ابو مراوح رحمہ اللہ سے ہے، اور وہ سیدنا ابو واقد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں۔“
• أبو الأزهر هو أحمد بن الأزهر بن منيع العبدي.
• ابن أبي فديك هو محمد بن إسماعيل بن مسلم بن أبي فديك المدني، صدوق.
• أبومراؤح هو الغفاري ويقال: الليثي المدني قيل: له صحبة.