شعب الایمان — حدیث نمبر 9756

باب: ایمان کی شاخوں میں سے اکہترویں شاخ: زہد اور امیدیں کم رکھنے کا باب۔

الحادي والسبعون من شعب الإيمان وهو باب في الزهد وقصر الأمل

حدیث نمبر: 9756
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ ، أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ اللَّيْثِيُّ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، وَلَا أَعْلَمُهُ إِلَّا عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : "بَعَثَتْ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ " وَقَرَّنَ بَيْنَ أُصْبُعَيْهِ الْوُسْطَى وَالَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ ، ثُمَّ قَالَ : "مَثَلِي وَمَثَلُ السَّاعَةِ كَفَرَسَيْ رِهَانٍ " ثُمَّ قَالَ : "مَثَلِي وَمَثَلُ السَّاعَةِ كَمَثَلِ رَجُلٍ بَعَثَهُ قَوْمٌ طَلِيعَةً فَلَمَّا خَشِيَ أَنْ يُسْبَقَ أَلَاحَ بِثَوْبِهِ أُتِيتُمْ أُتِيتُمْ " ثُمَّ يَقُولُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أَنَا ذَاكَ ، أَنَا ذَاكَ " .
ترجمہ

ابو حازم رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں، (راوی کہتے ہیں:) اور میرے علم کے مطابق وہ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ ہی سے روایت کرتے ہیں، کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے اور قیامت کو اس طرح بھیجا گیا ہے جیسے یہ دو انگلیاں ہیں۔“ اور آپ ﷺ نے اپنی درمیانی انگلی اور انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی کو ملایا، پھر فرمایا: ”میری اور قیامت کی مثال شرط (دوڑ) لگانے والے دو گھوڑوں کی سی ہے۔“ پھر فرمایا: ”میری اور قیامت کی مثال اس شخص کی سی ہے جسے اس کی قوم نے جاسوسی کرنے والے ہراول کے طور پر بھیجا ہو، پھر جب اسے اندیشہ ہوا کہ دشمن اس سے پہلے (قوم تک) پہنچ جائے گا تو اس نے اپنے کپڑے کو لہرایا (اور پکارا) کہ تم پر حملہ ہو گیا، تم پر حملہ ہو گیا!“ پھر نبی ﷺ فرماتے: ”وہ (خبردار کرنے والا) میں ہی ہوں، وہ میں ہی ہوں۔“

حوالہ حدیث شعب الإيمان / الحادي والسبعون من شعب الايمان وهو باب في الزهد وقصر الامل / حدیث: 9756
دوسری ترقیم دار الکتب العلمیہ (تحقیق زغلول): 10237
درجۂ حدیث تحقیق (د. عبد العلی عبد الحمید حامد): إسناده: لا بأس به
تخریج حدیث «قال عبد العلي عبد الحميد حامد: إسناده: لا بأس به (شعب الإيمان ط الرشد: 12/ 468) . »
«أخرجه الطيالسي فى (مسنده) ص 266، ومسلم فى (صحيحه) 3/ 2268 رقم 33، 3/ 2269، وأبو يعلى فى (مسنده) 5/ 355 رقم 2999، رقم 3263، 5/ 303، 443 رقم 2924، 3146، والترمذي فى (جامعه) 4/ 496 رقم 2214، وو 3/ 283، وأحمد فى (مسنده) 3/ 222، 3/ 218، 5/ 331، وابن حبان فى (صحيحه) 8/ 220»
رجال الإسناد (من تعليق المحقق):
• محمد بن حماد هو الأبيوردي الزاهد.
• أنس بن عياض الليثي هو ابن ضمرة أبوضمرة المدني.
• أبو حازم هو سلمة بن دينار الأعرج.