شعب الایمان — حدیث نمبر 9742
باب: فصل۔
فصل
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ ، عَنْ أُمَّهِ : أَنَّ امْرَأَةً دَخَلَتْ بَيْتَ عَائِشَةَ ، فَصَلَّتْ عِنْدَ بَيْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ صَحِيحَةٌ ، فَلَمْ تَرْفَعْ رَأْسَهَا حَتَّى مَاتَتْ ، قَالَتْ عَائِشَةُ : الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يُحْيِي وَيُمِيتُ إِنَّ هَذَا لَعِبْرَةً لِي فِي أَخِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ وَكَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ رَقَدَ فِي مَقِيلٍ قَالَهُ ، فَذَهَبُوا يُوقِظُونَهُ فَوَجَدُوهُ قَدْ مَاتَ ، فَدَخَلَ نَفْسَ عَائِشَةَ تُهْمَةٌ أَنْ يَكُونَ صُنِعَ بِهِ شَيْءٌ أَوْ عُجِلَ عَلَيْهِ ، فَدُفِنَ وَهُوَ حَيٌّ ، فَرَأَتْ أَنَّهَا عِبْرَةٌ لَهَا ، وَذَهَبَ مَا كَانَ فِي نَفْسِهَا .علقمہ بن ابی علقمہ رحمہ اللہ اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں داخل ہوئی اور رسول اللہ ﷺ کے حجرے کے پاس نماز پڑھنے لگی، وہ بالکل تندرست تھی، پھر اس نے (سجدے سے) سر نہ اٹھایا یہاں تک کہ فوت ہو گئی۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جو زندہ کرتا اور مارتا ہے، یقیناً یہ واقعہ میرے لیے اپنے بھائی عبدالرحمن بن ابی بکر (رضی اللہ عنہما) کے معاملے میں عبرت ہے۔“ عبدالرحمن دوپہر کے آرام کے وقت سو گئے تھے، لوگ انہیں جگانے گئے تو دیکھا کہ وہ فوت ہو چکے ہیں۔ اس پر سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے دل میں یہ شبہ آ گیا تھا کہ شاید ان کے ساتھ کچھ کیا گیا ہو، یا ان کی تدفین میں جلدی کی گئی ہو اور انہیں زندہ دفن کر دیا گیا ہو۔ چنانچہ انہوں نے اس (عورت کے واقعے) کو اپنے لیے عبرت سمجھا اور جو شبہ ان کے دل میں تھا وہ جاتا رہا۔
• علقمة بن أبي علقمة هو بلال المدني مولى عائشة.
• أمه مرجانة وهي مقبولة: تقدما.